متعدد بار والد سے لاتعلق ہونے اور ان کےخلاف باتیں کرنے کا مطالبہ کیا گیا، اذان سمیع خان

?️

کراچی: (سچ خبریں) گلوکار و اداکار اذان سمیع خان نے انکشاف کیا ہے کہ متعدد بار ان سے کئی افراد نے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے والد گلوکار عدنان سمیع خان کے خلاف نہ صرف باتیں کریں بلکہ ان سے لاتعلق ہونے کا اعلان بھی کریں۔

اذان سمیع خان نے حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں والد کے ساتھ اپنے تعلقات سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی شہریت چھوڑ کر بھارت کی شہریت اختیار کرنا ان کے والد کی اپنی پسند تھی، انہیں غلطی یا گناہ کہا جائے، اس سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے نانا اور دادا دونوں حکومت پاکستان کے اعلیٰ سرکاری عہدوں پر تعینات رہے لیکن بد قمستی سے ان کے والد نے پاکستانی شہریت چھوڑ کر بھارتی شہریت لی۔

اذان سمیع خان نے کہا کہ ان کا والد کے ساتھ بہت ساری باتوں پر اختلاف ہے اور ان کے درمیان اختلافات ہوتے ہیں لیکن بطور بیٹا وہ ان کا احترام کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

اداکار کے مطابق مذہب اسلام بھی والدین کا احترام کرنے کا درس دیتا ہے، پاکستانی سماج بھی یہی کہتا ہے لیکن دوسری طرف لوگ انہیں والد کی وجہ سے طعنے دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بطور پاکستانی وہ والد کی بہت ساری باتوں سے اختلاف رکھتے ہیں اور ان کے لیے اپنا ملک پاکستان سب سے پہلے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے درمیان والد اور بیٹا والا رشتہ ہے اور ہمیشہ رہے گا، وہ کبھی بھی والد سے لاتعلق ہوں گے، نہ ان کے خلاف باتیں کریں گے، البتہ وہ والد کی باتوں اختلاف رائے رکھتے رہے ہیں۔

اذان سمیع خان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر لوگوں کی باتیں سن اور پڑھ کر انہیں دکھ ہوتا ہے، ایک طرف لوگ ملک کے سیکولر ہونے کا دعویٰ کر رہے ہوتے ہیں، دوسری طرف انہیں والد کی وجہ سے گالیاں دے رہے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ ان سے متعدد بار کئی افراد نے مطالبہ کیا کہ وہ والد سے اظہار لاتعلقی کرنے سمیت ان کےخلاف سوشل میڈیا پر باتیں بھی کریں لیکن وہ ایسا نہیں کر سکتے۔

اس سے قبل بھی اذان سمیع خان اس حوالے سے بات کر چکے ہیں اور بتا چکے ہیں بطور بیٹا وہ اپنے بھارتی والد کا احترام کرتے رہیں گے، وہ ان کے بھارتی ہونے کی وجہ سے ان سے تعلق نہیں توڑیں گے۔

عدنان سمیع خان نے 2015 میں پاکستانی شہریت چھوڑ کر بھارتی شہریت اختیار کی تھی، اس سے قبل وہ بھارت میں پرفارمنس کے لیے جاتے رہے تھے۔

مشہور خبریں۔

اٹلی نے روس کے سفارتی اہلکاروں کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

?️ 1 اپریل 2021روم (سچ خبریں) اٹلی نے روس کے دو سفارتی اہلکاروں کے خلاف

قطر کے قومی سلامتی مشیر کا کابل دورہ

?️ 10 جون 2022سچ خبریں:  قطر کے قومی سلامتی کے مشیر محمد بن احمد المسند

صیہونی حکومت کے حملوں کے بعد فلسطینی عہدیدار کا دورہ سعودی عرب منسوخ

?️ 10 مئی 2023سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے غزہ پر صیہونی

غزہ جنگ کے بعد حماس کی نئی جنگی حکمت عملی؛امریکی اخبار کی رپورٹ

?️ 27 فروری 2025سچ خبریں:امریکی روزنامہ وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف

ہم ایسا کام کریں گے کہ فلسطین آنے پرپچھتاؤ گے: یمن

?️ 11 جنوری 2025سچ خبریں: انصار اللہ کے رہنما حزام الاسد نے صہیونیوں کو عبرانی

ایران اور روس؛ اسٹریٹجک پارٹنر یا معاشی حریف؟

?️ 30 نومبر 2022سچ خبریں:توانائی کی عالمی منڈیوں میں ہنگامہ آرائی اور دنیا میں سلامتی

بھارت خطے کو جنگ کی طرف دھکیلنا چاہتا ہے، پاکستان کسی صورت پہل نہیں کرے گا، نائب وزیراعظم

?️ 5 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے

امریکی سینیٹر کی ترکی کو کٹیسا کی دھمکی

?️ 28 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ نے دھمکی دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے