وزیر خزانہ نے 37 لاکھ گھرانوں کو 1400 ارب قرضے دینے کا اعلان کیا

شوکت ترین

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے بتایا کہ کامیاب پاکستان پروگرام کے افتتاح کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے  اس پروگرام کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان 4 اکتوبر 2021 کو کریں گے۔،اس پروگرام میں 37 لاکھ گھرانوں کو 1400 ارب کے قرضے دیے جائیں گے۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ کامیاب پاکستان اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ہے،اس پروگرام میں 37 لاکھ گھرانوں کو 1400 ارب کے قرضے دیے جائیں گے، یہ پروگرام ملک میں غربت کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کرے گا، یہ غریب اور کمزور طبقات کے حوالے سے ریاست کے احساس ذمہ داری کی عملی تعبیر ہے
شوکت ترین نے کہا کہ یقیناً پاکستان میں اپنی طرز کا یہ پہلا پروگرام ہے، جسے معاشرے کے محروم طبقات کی زندگیاں بدلنے اور انہیں مالی لحاظ سے بااختیار بنانے کے لئے تشکیل دیا گیا ہے، اس کے تحت مائیکروفنانس اداروں کے ذریعے بینکوں اور کم آمدنی والے طبقات کو آپس میں جوڑا جائے گا۔

وزیرخزانہ نے بتایا کہ کامیاب پاکستان پروگرام کے پانچ اجزا ہیں۔ کامیاب کسان کے ذریعے کسانوں کو بلا سود قرضے دئیے جائیں گے، کامیاب کاروبار پروگرام کے تحت کاروبار کے لئے 5 لاکھ روپے تک بلا سود قرضے دئیے جائیں گے۔ سستا گھر اسکیم کے تحت اپنا گھر بنانے کے لئے آسان اقساط پر فنانسنگ کی سہولت حکومت پاکستان کے کامیابی سے جاری skilled based اسکالر شپ سکیم اور صحت انصاف کارڈ کو کامیاب پاکستان پروگرام کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کی ہارورڈ یونیورسٹی کی فنڈنگ کو مزید کٹوتی کی دھمکی

?️ 21 اپریل 2025سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے

پاکستان کا مقبوضہ کشمیر کی ایک اور سیاسی جماعت پر پابندی پر اظہار مذمت

?️ 2 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستانی دفتر خارجہ نے تحریک حریت جموں و کشمیر

حماس پر دباؤ ڈالنے کا غیر انسانی صیہونی ہتھیار

?️ 29 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سکیورٹی اہلکاروں کے انکشاف کے مطابق یہ

ہم بدعنوان قیادت اور بے مقصد جنگ میں پھنسے ہوئے ہیں: اسرائیلی میڈیا

?️ 13 نومبر 2024سچ خبریں: منگل کے روز اسرائیل کے زیمان اخبار میں شائع ہونے

شمالی عراق میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 7 ترک فوجی ہلاک

?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:عراقی سیکورٹی ذرائع نے عراق کے کردستان علاقے کے شمال میں

نیتن یاہو کو گدی سے اتارنے کی وجوہات

?️ 7 جون 2021سچ خبریں:خبر آن لائن کو انٹرویو دیتے ہوئے اسرائیلی امور کے ماہر

اقوام متحدہ کی گولان پر شام کی خودمختاری پر تاکید

?️ 17 دسمبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد میں ایک بار

ہم یمن میں جنگ بندی میں توسیع کے لیے کام کر رہے ہیں: اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی

?️ 18 مئی 2022سچ خبریں:  یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانس گرنڈ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے