?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کے کرتار پور راہداری کھولنے کے فیصلے کو خوش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایسا ہی ماحول پیدا کرے شاہ محمود قریشی نے بھارت کی جانب سے کرتار پور راہداری کھولنے کے اقدام کے حوالے سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرتار پور راہداری کا کھلنا ایک اچھی پیش رفت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کورونا وائرس کی وبا کی صورتحال کے پیش نظر صرف 3ماہ کے لیےکرتار پور راہداری کو بند کیا تھا لیکن ہندوستان نے گزشتہ 20 ماہ سے کرتار پور راہداری پر قدغن لگا رکھی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور پوری دنیا میں مقیم سکھ برادری کی جانب سے بی جے پی کی حکومت پر راہداری کھولنے کیلئے بے پناہ دباؤ تھا بالآخر ہندوستان نے ان کے مطالبے کو تسلیم کیا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ آج سے سکھ یاتری اس راہداری سے اپنے مقدس مقامات کی زیارت کیلئے آئیں گے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میں حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے یہ راستہ کھولا۔
مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان میں جتنی بھی اقلیتیں ہیں انہیں اپنے مذہب کے مطابق زندگی گزارنے کی مکمل آزادی ہے۔
انہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان بھی اپنے رویے پر نظر ثانی کرے اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایسا ہی ماحول پیدا کرے کہ لوگ جمعہ اور عید کی نمازوں کی ادائیگی کیلئے مساجد میں جاسکیں۔
یاد رہے بھارت نے گزشتہ روز ہزاروں سکھ یاتریوں کو باباگرونانک کے جنم دن سے متعلق تقربیات سے قبل پاکستان آنے کے لیے سرحد کھولنے کی اجازت دی ہے۔
بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ نے اعلان کیا تھا کہ جمعے کو باباگرونانک کے جنم دن کے موقع کی مناسبت ہونے والی تقریبات کے پیش نظر کرتارپور راہداری بدھ سے کھول دی جائےگی۔
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ ‘اہم فیصلے سے بڑی تعداد میں سکھ یاتری مستفید ہوں گے، وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کرتارپور صاحب راہداری کل سے کھول دی جائے گی’۔
انہوں نے کہا کہ ‘مجھے یقین ہے کہ کرتارپور صاحب راہداری کھولنے کے حکومتی فیصلے سے ملک بھر میں مزید خوشیاں اور جشن ہوگا’۔
نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے پاکستان میں 17 سے 26 نومبر تک گرو نانک کے 552ویں یوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت کے لیے تقریباً 3 ہزار بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیے ہیں۔


مشہور خبریں۔
مقبوضہ کشمیر میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے غیرقانونی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کردیا
?️ 27 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے
مئی
کراچی کی مخدوش عمارتیں گرانے کیلئے فوری وسائل دستیاب نہیں۔ وزیر بلدیات
?️ 18 جولائی 2025کراچی (سچ خبریں) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ
جولائی
ایرانی میزائلوں پر صیہونی حکومت کا میڈیا تنازع
?️ 26 دسمبر 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے دورہ امریکہ کے
دسمبر
چند گھنٹوں بعد ہی امریکا میں ٹک ٹاک سروسز جزوی طور پر بحال
?️ 20 جنوری 2025سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے چند گھنٹوں
جنوری
جسٹس محسن اختر کیانی کے خط پر توہین عدالت کا کیس: طلعت حسین، مطیع اللہ جان کو نوٹس جاری
?️ 25 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس محسن اختر کیانی
مئی
عدالت کی پنجاب حکومت کو آخری مہلت
?️ 22 جون 2022لاہور (سچ خبریں)لاہورہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاون کی دستاویزات فراہمی سے متعلق
جون
قطر میں صیہونی فوج آپریشن کیوں ناکام ہوا؟
?️ 23 ستمبر 2025 سچ خبریں:قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کے دفتر پر اسرائیلی
ستمبر
غزہ جنگ کے بعد حماس کی نئی جنگی حکمت عملی؛امریکی اخبار کی رپورٹ
?️ 27 فروری 2025سچ خبریں:امریکی روزنامہ وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف
فروری