?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان نے بھارتی فورسز کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے علاقے کولگام میں 5 کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کی ہے بھارتی قابض افواج نے یکم اکتوبر سے اب تک جعلی مقابلوں یا نام نہاد ’سرچ آپریشنز‘ میں کم از کم 30 کشمیریوں کو جاں بحق کردیا ہے۔
کولگام میں پیش آنے والے واقعے پر دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں بے گناہ کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ بے شرمی سے جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ’ہندوتوا‘ سے متاثر انتہا پسند بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)۔آر ایس ایس گٹھ جوڑ کے ذریعے کیے جانے والے ناقابل بیان تشدد کو بے نقاب کرتا ہے جس نے مقبوضہ وادی کو ایک آتش فشاں میں تبدیل کر دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں خواتین، بچے اور بزرگوں سمیت کوئی معصوم شہری بھارت کی ریاستی دہشت گردی سے محفوظ نہیں ہے۔
عاصم افتخار نے کہا کہ بھارتی قابض افواج کی جانب سے کئی واقعات میں جاں بحق کشمیریوں کی لاشیں ان کے لواحقین کے حوالے نہ کرنے کا غیر انسانی اور ظالمانہ عمل بھی قابل مذمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری خاندانوں کو مقتولین کی مناسب تدفین کے حق سے محروم کرکے ان کے بنیادی حقوق غصب کرنا بھارتی حکومت کے اخلاقی دیوالیہ پن کو مزید بے نقاب کرتا ہے۔
عاصم افتخار نے کہا کہ بھارتی فورسز کے ہاتھوں کشمیری شہریوں کی ہلاکتیں ان ناقابل تردید حقائق کی بھی توثیق کرتی ہیں جس کے بارے میں پاکستان کی جانب سے حال ہی میں ایک جامع ڈوزیئر فراہم کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا فوری نوٹس لے اور معصوم کشمیریوں کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے لیے نئی دہلی کو جوابدہ ٹھہرائے۔
خیال رہے کہ 15 نومبر کی رات کو سری نگر میں بھارتی فوج کے چھاپے میں دو مبینہ حریت پسندوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ہندوستانی حکام نے بعد میں 2020 میں شروع ہونے والی پالیسی کے تحت لاشوں کو ایک دور افتادہ شمال مغربی گاؤں میں خفیہ طور پر دفن کر دیا۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں جاں بحق دو شہریوں کے درجنوں رشتہ داروں نے مرکزی شہر میں احتجاج کیا تھا اور حکام سے لاشیں واپس کرنے کی درخواست کی تاکہ وہ تدفین کر سکیں۔
2020 میں اس پالیسی کے آغاز سے اب تک حکام سیکڑوں مبینہ حریت پسندوں اور ان کے ساتھیوں کی لاشیں دور دراز علاقوں میں بے نام و نشان قبروں میں دفن کر چکے ہیں اور ان کے اہل خانہ کو تدفین کے لیے لاش دینے سے انکار کر دیتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
ریاض کا شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت کا فیصلہ
?️ 30 مارچ 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی وزراء کونسل نے اپنے اجلاس میں ریاض حکومت
مارچ
نادیہ خان بھی پاکستان کی مقبول ترین شخصیات کی فہرست میں شامل
?️ 22 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ و میزبان نادیہ
اپریل
ادھوری پرنٹنگ والے نوٹوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، اسٹیٹ بینک کا تحقیقات کا اعلان
?️ 13 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سوشل میڈیا پر ادھوری پرنٹنگ والے نوٹوں کی
مارچ
ملک کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے والے ہیروز کون ہیں؟
?️ 29 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کے سیکٹر جی 8 میں واقع وفاقی
پاکستان، مہاجرین کے حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے معاہدوں کا پابند ہے، جسٹس عائشہ ملک
?️ 1 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے غیر قانونی طور پر مقیم
دسمبر
امریکا: ٹرمپ کے بٹ کوائن ریزرو کو ’ڈیجیٹل فورٹ ناکس‘ کا نام دے دیا گیا
?️ 18 مارچ 2025سچ خبریں: اگرچہ امریکا میں ’اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو‘ کی تشکیل صدر
مارچ
معروف بھارتی جوڑی کی 9 سال بعد طلاق
?️ 6 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں) بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی عامر علی اور
جنوری
ٹرمپ کے جھوٹوں کا تجزیہ: اسٹریٹجک دھوکہ یا زوال عقل؟
?️ 17 مئی 2026سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جب سے وائٹ ہاؤس پہنچے ہیں
مئی