بنگلہ دیش میں نریندر مودی کے دورے کے خلاف شدید احتجاج جاری، جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے

بنگلہ دیش میں نریندر مودی کے دورے کے خلاف شدید احتجاج جاری، جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے

?️

ڈھاکا (سچ خبریں) بنگلہ دیش میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورے کے خلاف شدید احتجاج جاری ہے جس میں پولیس اور مظاہرین کے مابین جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے متوقع دورے کے خلاف طلبہ سمیت شہریوں کے شدید احتجاج پر پولیس کی جانب سے ربر کی گولیاں اور آنسو گیس کا استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

خبر ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ مظاہرین قابو سے باہر ہوگئے اور دارالحکومت ڈھاکا میں مارچ کے دوران افسران پر پتھراؤ کیا گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس افسر سید نورالاسلام کا کہنا تھا کہ ہم نے ربر کی گولیاں اور آنسو گیس کا استعمال مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے استعمال کیا، 300 مظاہرین تھے جن میں سے 33 افراد کو کشیدگی پھیلانے پر گرفتار کرلیا ہے، مظاہرین کے ترجمان کا کہنا تھا کہ احتجاج میں 2 ہزار طلبہ بھی شامل ہوگئے تھے۔

احتجاج میں شریک افراد کا مؤقف ہے کہ مودی نے 2002 میں بھارتی ریاست گجرات میں مذہبی منافرت پھیلائی اور مسلمانوں کے خلاف کشیدگی کو ہوا دی جس کے نتیجے میں تقریباً ایک ہزار افراد جاں بحق ہوئے، نریندر مودی 2002 میں ریاست گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے اور ان کے دور حکومت میں بدترین مذہبی فسادات ہوئے تھے۔

اسٹوڈنٹس رائٹس کونسل کے سینئر عہدیدار اور احتجاج کے منتظم بن یامین مولا کا کہنا تھا کہ تقریباً 40 مظاہرین زخمی ہوئے اورپولیس کے تشدد اور ربر کی گولیوں سے زخمی ہونے والے 18 افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دریں اثنا ڈھاکا میں ہی ایک اور مقام پر سخت گیر مظاہرین نے گائے کو ذبح کیا جس کے باعث ہندوؤں میں خوف پھیل گیا۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی دو روزہ دورہ بنگلہ دیش پر کل ڈھاکا پہنچیں گے جس کا مقصد بنگلہ دیش کی آزادی کی گولڈن جوبلی کے موقع پر 10 روزہ جشن میں شرکت کرنا ہے۔

بنگلہ دیش میں اس جشن کے موقع پر وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے والد شیخ مجیب الرحمٰن کی سالگرہ بھی منائی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق سری لنکا، نیپال، بھوٹان اور مالدیپ سے بھی قائدین جشن میں شرکت کے لیے پہلے ہی بنگلہ دیش پہنچ چکے ہیں جو 17 مارچ کو شروع ہوا تھا۔

بنگلہ دیش میں مودی مخالف احتجاج گزشتہ ہفتے شروع ہوا تھا جب ڈھاکا یونیورسٹی کے طلبہ سمیت ہزاروں افراد نے مظاہرے میں شرکت کی تھی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ مودی اور ان کی ہندو قوم پرست جماعت بھارت میں مسلمانوں پر ظلم کر رہی ہے اور اسی طرح سرحد پر بھارتی فورسز کی جانب سے بنگلہ دیش کے شہریوں کو بھی مارا جاتا ہے، جس کے بارے میں بھارت کا مؤقف ہے کہ سرحد میں اسمگلنگ میں ملوث افراد کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

ڈھاکا کی بیت المکرم مسجد کے سامنے مظاہرے میں شامل حسین محمد انور کا کہنا تھا کہ بھارت کی حامی حسینہ حکومت نے مودی کو دعوت دی ہے اور ہم یہاں اس کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے موجود ہیں۔

مشہور خبریں۔

کیا امریکی عوام ٹرمپ کی کارکردگی پر مطمئن ہیں؟

?️ 25 اپریل 2025سچ خبریں:فاکس نیوز سروے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کارکردگی

پاکستان میں محسن_انسانیت_قاسم_سلیمانی ہیش ٹیگ ٹرینڈ

?️ 9 جنوری 2023سچ خبریں:کئی پاکستانی صارفین نے ٹوئٹر سمیت ورچوئل اسپیس اور سوشل میڈیا

ٹیکس اصلاحات میں عام آدمی کی سہولت پر توجہ مرکوز کی جائے، وزیراعظم کی ہدایت

?️ 14 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِ اعظم نے ہدایات جاری کی ہیں کہ

ایک ملین سوڈانی مہاجرین کی توقع رکھئے:اقوام متحدہ

?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ نے پیش گوئی کی ہے کہ سوڈان میں جاری

ھآرتض: اسرائیلی پولیس نے صمود کاروان کے کارکنوں پر تشدد کیا

?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: ایک اسرائیلی اخبار نے معتبر دستاویزات کے حوالے سے خبر

پنجاب میں کورونا کی خوفناک صورتحال، 88افراد جان کی بازی ہار گئے

?️ 6 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں ایک

ورلڈ بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت فراہمی کا اعلان

?️ 21 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی مالیاتی ادارے ورلڈ بینک (world bank)نے پاکستان

بھارتی دعوے مسترد، پاکستان نے جنگ بندی کی درخواست نہیں کی تھی ، دفتر خارجہ

?️ 21 جون 2025اسلا م آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے بھارتی میڈیا کے اس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے