?️
کراچی (سچ خبریں) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی میں مخدوش قرار دی گئی 41 عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا ہے لیکن مخدوش عمارتیں گرانے کیلئے فوری وسائل دستیاب نہیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سعید غنی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مخدوش قرار دی گئی 41 عمارتوں کو خالی کرالیا گیا ہے جبکہ کچھ کو توڑا بھی گیا ہے، جن عمارتوں کو خالی کرایا گیا ان کے مکینوں کو 3 ماہ کا کرایہ دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وزیر بلدیات سندھ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں کہ فوری طور پر ان عمارتوں کو گرایا جا سکے، عمارتیں خالی کرانا مشکل عمل ہے، مزاحمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تعمیراتی اداروں کی تنظیم آباد اور انجینئرنگ کونسل کے ساتھ مل کر طویل مدتی لائحہ عمل بنا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ بعض اوقات ہمیں عدالتی فیصلوں کی وجہ سے بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف عدالتیں حکم امتناع دے دیتی ہیں، گزشتہ روز جس عمارت کی چھت گری وہ خطرناک عمارتوں میں شامل نہیں تھی۔


مشہور خبریں۔
محمد عبداللہ خان سنبل چیف سیکریٹری پنجاب تعینات
?️ 21 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے محمد عبداللہ خان سنبل کو چیف
دسمبر
بھارت، پاکستان میں دہشت گردی بند کرے
?️ 24 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ
جولائی
اسٹیٹ بینک مالی منصوبوں اور مالی اقدامات کو بند کرے گا
?️ 28 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) حکومت کی جانب
مارچ
نواز شریف ایک بار پھر لندن روانہ
?️ 16 نومبر 2025لاہور (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم میاں
نومبر
توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی نا اہلی پر الیکشن کمیشن نے تحریری فیصلہ جاری
?️ 21 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی نا اہلی پر الیکشن
اکتوبر
پاکستان امن چاہتا ہے، عالمی برادری بھارت کا محاسبہ کرے۔ وزیراعظم شہباز شریف
?️ 29 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان
مئی
موساد کے سابق سربراہ کی سائبر کمپنی کی متحدہ عرب امارات میں سرگرمیاں شروع
?️ 31 اگست 2021سچ خبریں:عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ موساد
اگست
فلسطینی قیدی کا وصیت نامہ
?️ 4 اپریل 2023سچ خبریں:فلسطینی قیدی خضر عدنان نے صیہونی جیل میں مسلسل 58 دن
اپریل