?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے سنیارٹی کی بنیاد پر اہم تعیناتی کا عندیہ دے دیا۔اہم تعیناتیوں پر تقرری کی سمری پر اسٹیک ہولڈرز میں فیصلہ کن مشاورت آج ہونے کا امکان ہے۔ اے آر وائے نیوز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ پاک فوج کے 5 سے 6 افسران کے پینل پر مشتمل سمری پر وزیر اعظم شہباز شریف تمام ہوم ورک مکمل کر چکے ہیں۔
سربراہ پاک فوج اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے متعلق وزیر اعظم ہاؤس میں اہم فیصلوں کا امکان ہے،وزیر اعظم اہم تعیناتی کی منظوری دیں گے۔آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تقرری ایک ساتھ ہو گی۔وزارت دفاع کی طرف سے سمری آج وزیر اعظم ہاؤس بھجوائے جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی اعلان کردہ تاریخ سے پہلے آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ ہو چکا ہو گا۔
وزیر داخلہ نے جیونیوز کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی جب بھی تقرری ہوئی اس طرح کے حالات پہلے کبھی پیدا نہیں ہوئے،آرمی چیف کی تقرری پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تماشہ لگانے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام رہے۔راولپنڈی میں تحریک انصاف کی تاریخ کا سب سے چھوٹا اجتماع ہوگا،یہ لانگ مارچ نہیں،رینگ مارچ ہے جو رینگ رہا ہے۔
رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے عمل کو پوری طاقت سے رد کرنا ضروری ہے،ورنہ ہر3 سال بعد لانگ مارچ ہوا کریں گے۔ قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نئے آرمی چیف کی تقرری کا نام جلد سامنے آجائے گا،وزیراعظم تعیناتی پر اتفاق رائے حاصل کرچکے،بس پیپر پر آنا باقی رہ گیا ہے،اندازوں پربات کرکے قیاس آرائیوں سے گریز کرنا چاہیے۔
مشہور خبریں۔
چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے کمیٹی کے قیام کی قرارداد منظور
?️ 15 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کے اجلاس میں چیف جسٹس سمیت
مئی
قابضین جھوٹ بول کر اپنی ناکامیوں پر پردہ نہیں ڈال سکتے
?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں:مزاحمتی تحریک حماس کے سینیئر رہنماؤں میں سے ایک اسامہ حمدان
نومبر
بھارتی فورسز نے 30سال قبل آج ہی کے دن چرار شریف کی خانقاہ کو نذرآتش کردیا تھا
?️ 11 مئی 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی
مئی
روس نے برطانیہ سے معافی کا مطالبہ کیا
?️ 17 فروری 2022سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعرات کو بتایا کہ
فروری
2 ملین یمنیوں کے لئے ایک نئی آفت
?️ 30 جولائی 2023سچ خبریں:یمن میں ورلڈ فوڈ پروگرام نے اعلان کیا ہے کہ وہ
جولائی
سندھ میں بجلی چوری کی روک تھام کیلئے تقسیم کار کمپنیوں میں انٹیلی جنس افسران تعینات
?️ 13 جنوری 2025 کراچی: (سچ خبریں) حکومت نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے تقریباً
جنوری
قطر سے ترکی کو گیس کا جھٹکا
?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں: قطر اور جزیرہ قبرص خلیج فارس اور مشرقی بحیرہ روم
دسمبر
غزہ کی صورتحال پر چین کا اظہار خیال
?️ 30 مئی 2024سچ خبریں: چین اور مصر کے صدور نے اجلاس میں غزہ کے
مئی