میرا نہ اخوان المسلمین سے تعلق ہے نہ داعش سے: جولانی

جولانی

?️

میرا نہ اخوان المسلمین سے تعلق ہے نہ داعش سے: جولانی
 شدت پسند تنظیم ہیئت تحریر الشام کے سربراہ احمد حسین الشرع المعروف ابومحمد جولانی، جو خود کو شام کی عبوری حکومت کا سربراہ قرار دیتے ہیں، نے کہا ہے کہ ان کا کسی بھی صورت اخوان المسلمین سے کوئی تعلق نہیں اور وہ داعش کے اقدامات سے سب سے زیادہ نقصان اٹھانے والوں میں سے ہیں۔
کویتی اخبار النهار کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جولانی نے شام کی داخلی صورتحال، علاقائی سیاست اور بیرونی تعلقات پر اپنے مؤقف کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ شام کی وحدت کے خلاف کوئی بھی منصوبہ ایک ناقابلِ عمل خواب ہے اور کرد فورسز (قسد) یا السویداء کے دروزی باشندوں کے ساتھ کسی بھی حل کی بنیاد ملک کی جغرافیائی یکجہتی پر ہونی چاہیے۔ جولانی نے دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت کی پالیسی صبر پر مبنی ہے نہ کہ انتقام پر۔
اسرائیل کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دمشق کے ساتھ تعلقات صرف اسی وقت ممکن ہیں جب جولان کی مقبوضہ پہاڑیاں شام کو واپس ملیں اور 1974 کا معاہدہ مکمل طور پر نافذ ہو۔ اس سے قبل صلح کے کسی امکان کی بات نہیں کی جا سکتی۔
انہوں نے لبنان کے داخلی معاملات میں کسی بھی شامی مداخلت کی مخالفت کی اور عراق کی سیاسی و اقتصادی پالیسیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کا کردار خطے کے لیے اہم ہے۔
جولانی نے شام کے مستقبل کو روشن قرار دیا اور کہا کہ ملک اپنی داخلی قوت کے ساتھ ساتھ علاقائی و عالمی اتحادوں سے بھی مزید طاقت حاصل کرے گا۔
ابومحمد جولانی 1982 میں درعا، جنوبی شام میں پیدا ہوئے۔ شام کے بحران کے آغاز پر وہ عراق سے القاعدہ کے ساتھ آئے اور جبهة النصره کی بنیاد رکھی جو بعد میں جبهة فتح الشام اور پھر ہیئت تحریر الشام میں تبدیل ہوئی۔ جولانی آج بھی اس تنظیم کی قیادت کر رہے ہیں۔
گزشتہ برسوں میں انہوں نے اپنی شبیہ بدلنے کی کوشش کی ہے تاکہ ایک شدت پسند رہنما کے بجائے خود کو ایک سیاسی شخصیت کے طور پر پیش کریں اور بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد خود کو شام کا ممکنہ صدر دکھا سکیں۔

مشہور خبریں۔

کیا بانی پی ٹی آئی اپنے موقف سے پیچھے ہٹ گئے ہیں؟

?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا ہے

یمنی حملے کے بعد فلسطینی دیواروں پر صیہونیوں کے لیے پیغام

?️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: یمنی افواج کی جانب سے تل ابیب پر ایک Supersonic

ایٹمی دھماکوں کا سہرا راجہ ظفر الحق، گوہر ایوب اور مجھے جاتا ہے

?️ 28 مئی 2021راولپنڈی ( سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں نالہ لئی کے دورے

پاکستانی مفکرین کی عالمی یوم قدس کے موقع پر اسلامی اتحاد کو مضبوط بنانے پر تاکید

?️ 5 اپریل 2023سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے کلچر ہاؤس کی جانب سے راولپنڈی میں

صیہونی حکومت کی سویدا میں جولانی کے ٹھکانوں پر بمباری 

?️ 17 جولائی 2025 سچ خبریں: صیہونی حکومت کے آرمی ریڈیو نے اس حکومت کے

9 مئی کے واقعات:عامر محمود کیانی کا پی ٹی آئی و سیاست چھوڑنے کا اعلان

?️ 17 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایڈیشنل سیکریٹری

نیتن یاہو کے جانے کا وقت آگیا ہے

?️ 13 جون 2021سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم کے اقتدار میں رہنے کے لئے حالیہ اقدامات

ٹرمپ نے لبنان میں فوجی کارروائی کے لیے ہری جھنڈی دکھا دی ہے: نیتن یاہو

?️ 8 جنوری 2026سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کابینہ کے وزراء کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے