?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے دورہ روس کے بعد معاشی ٹیم کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔جہاں وہ معاشی ٹیم سے موجودہ صورتحال پر بریفنگ لیں گے اور اس کے بعد قوم سے خطاب کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔انہوں نے خطاب کے لئے اپنے اراکین سے مشاور ت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت اجلاس کل بنی گالہ میں ہوگا۔ وزیر اعظم عمران خان معاشی ٹیم سے موجودہ صورتِ حال پر بریفنگ لیں گے۔وزیر اعظم عمران خان قوم سے خطاب سے قبل معاشی ٹیم کے ہمراہ صورتِ حال کا جائزہ لیں گے۔ معاشی ٹیم سے مشاورت کے بعد خطاب کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے یوکرین اور روس جنگ کے ممکنہ اثرات سے متعلق قوم کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کے لئے اپنے رفقا سے مشاورت کی ہے، باہمی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب کریں گے۔
ذرائع کے مطابق یوکرین روس جنگ کے باعث گذشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی سطح پر پیٹرول اور گندم کی قیمتوں میں 12 سے 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے باعث دنیا بھر میں مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا امکان ہے، یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان اس جنگ کے ممکنہ اثرات پر قوم کو آگاہ کریں گے۔واضح رہے کہ رواں ہفتے وزیراعظم عمران خان نے روس کا تاریخی دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے روسی صدر پیوٹن سے ون آن ون ملاقات کی تھی۔
مشہور خبریں۔
حزب اللہ کا صیہونیوں سے وعدہ
?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ نے وعدہ کیا ہے کہ پیجرز دھماکے ہمارے
ستمبر
شہریوں کو 25 اکتوبر تک اپنے ووٹ سے متعلق معلومات میں رد و بدل کی اجازت
?️ 29 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعلان کیا ہے
ستمبر
لبنان کے نئے وزیراعظم کون نواف سلام ہیں؟
?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں:لبنان کے صدر جوزف عون نے نواف سلام کو اس ملک
جنوری
کیا نئے آئی فون 14 پرو گلیکسی ایس 22 جیسے ہیں؟
?️ 19 فروری 2022نیویارک(سچ خبریں)کیا نئے آئی فون 14 پرو گلیکسی ایس 22 جیسے ہیں؟
فروری
پہلی بار گوگل سرچ انجن میں اے آئی موڈ شامل
?️ 22 مئی 2025سچ خبریں: انٹرنیٹ سرچ کمپنی گوگل نے اپنے قیام کے بعد پہلی
مئی
نیتن یاہو نے ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے: اسرائیلی فوج
?️ 12 جون 2024سچ خبریں: Yediot Aharonot اخبار نے اسرائیلی فوج کے ریزروسٹ کے حوالے
جون
7 اکتوبر کا حملہ ہمیں بہت مہنگا پڑا: نیتن یاہو
?️ 1 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا
نومبر
حکومت اور امریکی کانگریس کے درمیان محاذ آرائی کا آغاز
?️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:ریپبلکنز نے محکمہ خزانہ اور ٹویٹر کے سابق ایگزیکٹوز سے کہا
جنوری