?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ وزیرا عظم صرف پاکستانی عوام کے لئے کام کر رہے ہیں ہماری حکومت کے پہلے سال کا بجٹ پچھلی حکومت کا بنایا ہوا تھا، انہوں نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو دیا کہ اب بھی کہتا ہوں کہ آپ لوگ لانگ مارچ کے لیے نہ نکلیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ پی ڈی ایم کا سوائے اپنی چوری بچانے کے لیے اور کوئی مطالبہ نہیں، پچھلے جلسے میں کہا تھا پی ڈی ایم والوں کو بہت مار پڑے گی، عزت دار انسان کے لیے سب سے بڑی مار ذلت ہوتی ہے۔اسد عمر نے کہا کہ اب بھی کہتا ہوں کہ لانگ مارچ کے لیےنہ نکلیں، پی ڈی ایم والوں! خدا کا واستہ ہے تاریخیں دینی چھوڑو، 18 اگست 2023 تک عمران خان وزیر اعظم ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں، اسلام آباد میں تین بڑے سرکاری اسپتال بننے جارہے ہیں، سڑکوں کا جال بچھایا جارہا ہے۔اسد عمر نے کہا کہ ہماری حکومت کے پہلے سال کا بجٹ پچھلی حکومت کا بنایا ہوا تھا، ہماری حکومت کے لائے گئے بجٹ کے ڈھائی سال ہوئے ہیں، ہماری حکومت میں پینے کےصاف پانی کے منصوبے، 10ایونیو منصوبہ ہے، ہمارے حلقے میں 15 سال سےکوئی کالج نہیں بنا تھا، اب 4 کالجز بننے جا رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ صحت کے 4 بنیادی صحت کے مراکز پر کام ہونے جارہا ہے، سابقہ حکمرانوں ںے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا۔ اسد عمر نے کہا کہ عمران خان سوچتے ہیں دنیا میں مہنگائی کی لہر ہے، جو پاکستان پر بھی اثر انداز ہورہی ہے، پیر کو وزیراعظم عمران خان کے خطاب کا انتظار کرنا، وزیراعظم عمران خان پیر کو عوام سے خطاب کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان صرف پاکستانی عوام کے لیے کام کر رہے ہیں، زندہ قومیں صرف سڑکوں، پلوں سے نہیں بلکہ کردار سے بنتی ہیں، ہمارے اوپر ایسے حکمران آئے جنہوں نے جائیدادیں بنائیں بیرون ملک خزانے بنائے۔
اسد عمر نے کہا کہ ڈو مور کا مطالبہ نئے پاکستان کے سامنے کیا جس کا جواب ایبسلوٹلی ناٹ میں ملا، پاکستان سب کے ساتھ اچھے مراسم رکھنا چاہتا ہے، جب بھارت پاکستان پر حملہ کرنے جارہا تھا تو وزیراعظم نے دلیری سے فیصلے کیے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ زرداری صاحب سن لو! تحریک انصاف آپ کے پیچھے سندھ آرہی ہے۔


مشہور خبریں۔
بڑے ہم سے وہی سیاست کرانا چاہتے ہیں جو 30 سال انہوں نے بھگتی ہے، بلاول بھٹو زرداری
?️ 7 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ
اگست
طالبان کو تسلیم کرنا بین الاقوامی فیصلے پر منحصر ہے: کابل میں پاکستانی سفیر
?️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں:کابل میں پاکستانی سفیر نے کہا کہ طالبان کو تسلیم کرنے
دسمبر
ریاض مذاکرات یورپی یونین پر دباؤ کا باعث
?️ 20 فروری 2025سچ خبریں: ریاض میں ہونے والی بات چیت میں یوکرین میں امن
فروری
صیہونی ریاست میں عدالتی بحران: نیتن یاہو حکومت اور سپریم کورٹ کے درمیان کشمکش تیز
?️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں:صیہونی ریاست میں عدالتی نظام میں اصلاحات کے تنازعے نے
اپریل
خیبرپختونخوا: سینیٹ انتخابات نشست پر دوبارہ گنتی کے لئے رپورٹ جمع
?️ 22 مارچ 2021خیبرپختونخوا(سچ خبریں)خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات نشست پر دوبارہ گنتی کے لئے ریٹرننگ
مارچ
اطالوی صحافی اور نمائندے کی اسرائیل کے صمود قافلے کے کارکنوں کے ساتھ وحشیانہ سلوک کی روداد
?️ 21 مئی 2026سچ خبریں: اٹلی کی فائیو اسٹار تحریک کے ایک نمائندے اور ایک
مئی
شرم الشیخ کی ٹرمپ کے منصوبے پر گفتگو؛ نیتن یاہو کے فریب سے لے کر حماس کے اصولی موقف پر زور دینے تک
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات آج مصر کے
اکتوبر
بشار الاسد نے عام معافی کا نیا حکم نامہ جاری کیا
?️ 1 مئی 2022سچ خبریں: شام کے صدر بشار الاسد نے ہفتے کے روز 2022
مئی