?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم پاکستان کو مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر 14 ملین صارفین نے فالو کیا جس کے بعد وہ پاکستان کے پہلے سیاستدان بن گئے ہیں جن کے ٹویٹر پر 14 ملین فالورز ہیں۔ یہ اعزاز پاکستان سیاستدانوں میں صرف عمران خان کو حاصل ہے۔
وزیراعظم عمران خان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سب سے زیادہ فالور رکھنے والے پاکستانی سیاستدان بن گئے۔آزاد کشمیر انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد عمران خان نے ٹویٹر پر بھی مقبولیت کے جھنڈے گاڑھ دئیے۔
وزیراعظم کے ٹویٹر اکاؤنٹ کی طرف نظر دوڑائی جائے تو وہ اپنے اکاؤنٹ پر سیاسی امور اور ملکی صورتحال کی تازہ ترین تفصیلات سے عوام کو آگاہ کرتے نظر آئے ہیں۔اس حوالے سے سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کے فالورز کی تعداد 14 ملین سے عبور کر چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے اور ان کا شمار ٹویٹر پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے عالمی رہنماؤں میں ہوتا ہے۔ٹویٹر کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کے دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی اکاؤنٹ موجود ہیں۔ جن میں انسٹاگرام، فیس بک بھی شامل ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے فیس بک پیج سے اُن کے سرکاری دوروں یا تقریبات کے حوالے سے ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی جاتی ہیں۔
جنہیں صارفین نہ صرف پسند کرتے ہیں بلکہ اُسے سیکڑوں لوگ شیئر بھی کرتے ہیں۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جب سے وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد مختلف بڑے اقدامات کیے، جنہیں دنیا بھر میں بہت زیادہ پذیرائی بھی ملی، علاوہ ازیں بطور کرکٹر بھی اُن کی عالمی شہرت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔یہاں یہ بات بھی واضح کرنا ضروری ہے کہ پاکستان میں کسی اور سیاست دان کی سوشل میڈیا میں اتنی بڑی تعداد میں فالوونگ نہیں ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے علاوہ تحریک انصاف کے تمام پلیٹ فارمز پر علیحدہ اکاؤنٹس موجود ہیں جبکہ وزیراعظم ہاؤس کے اکاؤنٹس کا تعلق بھی بالکل علیحدہ ہیں، جن کو لاکھوں کی تعداد میں صارفین فالو کررہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کو نہ صرف پاکستان میں پسند کیا جاتا ہے، بلکہ دنیا بھر میں اُنہیں اُن کی کرکٹ اور پُرکشش شخصیت کی وجہ سے پسندیدگی کی سند سے نوازا جاتا ہے، تاہم اُن کی حکومت میں ملک کی خراب معاشی صورتحال اور مہنگائی میں اضافے کی وجہ سے پاکستانی عوام اُنہیں تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔ البتہ باوجود عوامی تنقید کے وزیراعظم عمران خان سوشل میڈیا پر پسند کی جانے والی شخصیت میں نمایاں ہیں۔
مشہور خبریں۔
بھارتی وزیر دفاع ساکھ بچانےکیلئے بڑھکیں مار رہے ہیں۔ عطا تارڑ
?️ 16 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے
مئی
Indonesia Urges Olympic Council of Asia to Promote 2018 Asian Games
?️ 9 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
اگست
میڈیا مواد میں صنفی تعصب کی نشاندہی کرنے والا اے آئی ٹول متعارف
?️ 16 فروری 2025سچ خبریں: یو کے ایس ریسرچ سینٹر نے اپنے اے آئی پلیٹ
فروری
کراچی دھماکے کے متعلق سعید غنی اہم انکشاف کیا
?️ 19 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے
دسمبر
مغربی کنارے میں صہیونی فوجیوں کا قہر برسا
?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں:پیر کو اقوام متحدہ نے اعلان کیا کہ 2022 سے مغربی
ستمبر
2022 کی گرمی میں 61 ہزار یورپی ہلاک
?️ 11 جولائی 2023سچ خبریں:نئی تحقیق کے مطابق گزشتہ موسم گرما میں شدید گرمی کی
جولائی
سعودی جیل میں قید سماجی کارکن کی صورتحال پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی تشویش
?️ 15 نومبر 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی بعض تنظیموں اور سعودی سماجی کارکنوں نے 10
نومبر
عون نے مغربیوں کو خبردار کیا کہ لبنان ابھی زندہ ہے
?️ 15 مئی 2022سچ خبریں: لبنان کے پارلیمانی انتخابات کے موقع پر لبنانی صدر میشل
مئی