?️
بلوچستان:(سچ خبریں) بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال اور حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد بلوچستان اسمبلی کے اراکین نے صوبائی حکومت سے لیویز اہلکاروں کی سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ بلوچستان اسمبلی کے اراکین نے قرارداد پیش کی جو بغیر کسی مخالفت کے منظور کرلی گئی۔
قائم مقام اسپیکر سردار بابر خان موسیٰ خیل کی زیر سربراہی ہونے والے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن اور حکومتی اراکین میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے نصراللہ زہری، بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے ملک نصیر احمد شاہوانی اور اختر حسین لانگو، متحدہ مجلس عمل کی زبیدہ بی بی اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نیل نے مشترکہ طور پر قرارداد پیش کی۔
قرارداد میں بتایا گیا کہ 11 ماہ قبل صوبائی حکومت نے اراکین اسمبلی کی سیکیورٹی واپس لے لی تھی جس کے بعد صوبائی اراکین اسمبلی کی زندگیاں خطرے میں ہیں، قرارداد میں صوبائی قانون سازوں کی سیکیورٹی کے لیے لیویز اہلکاروں کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر ضیااللہ لانگو نے حکومت کی جانب سے جواب دیا کہ بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد صوبائی اراکین کی سیکیورٹی واپس لی گئی تھی، تاہم منتخب اراکین اسمبلی کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جائیں گے۔
اس کے علاوہ ایوان میں ایک اور قرارداد جمع کروائی گئی جس میں کہا گیا کہ گوادر کے مقامی لوگوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ریسرچ اینڈ رجسٹریشن آف کوالٹی انشورنس کے قیام کے لیے فوری قانون سازی کو یقینی بنانے کے لیے صوبائی حکومت، وفاقی حکومت سے رابطہ کرے۔
یہ قرارداد بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن اراکین میر ہمل کلمتی اور اختر لانگو کی جانب سے پیش کی گئی۔
میر ہمل کلمتی اور اختر لانگو کا قرارداد میں کہنا تھا کہ جامعہ تحقیق میں سہولت فراہم کرے گی اور زراعت، ماہی گیری اور معدنیات کے شعبے کو ترقی دے گی۔
اس کے علاوہ اسمبلی میں تیسری قرارداد ثنااللہ بلوچ کی جانب سے پیش کی گئی جس میں صوبائی حکومت سے تمام تعلیمی اداروں میں مقامی زبان سمیت بلوچی، براہوی اور پشتو زبان کو تدریسی نظام متعارف کروانے کا مطالبہ کیا گیا۔
ثنااللہ بلوچ کا کہنا تھا کہ پچھلے 70 سالوں سے تعلیمی اداروں میں مقامی زبان کو نظر انداز کیا گیا اور ان تعلیمی اداروں میں ایسے استاد تعینات کیے گئے جنہیں یہ زبان پڑھانا ہی نہیں آتی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ممالک تب ترقی کرتے ہیں جب وہ اپنی مادری زبان کو فروغ دیتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
پاکستانی نیٹ ورکس کو سائبر سیکیورٹی، وی پی این کے استعمال میں رسائی والی کمپنیوں سے خطرات لاحق
?️ 21 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستانی نیٹ ورکس کو سائبر سیکیورٹی فراہم کرنے
فروری
ٹویٹر کے ہفتے بھر کے عدم استحکام کا خاتمہ
?️ 5 نومبر 2022سچ خبریںٹویٹر سوشل نیٹ ورک نئے مالک ایلون مسک کے انتظامی دور
نومبر
امریکی تیل کے ذخائر میں گزشتہ 40 سال کی سب سے زیادہ کمی
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:قیمتوں میں اضافے سے نمٹنے کے لیے امریکہ میں اسٹریٹجک ذخائر
ستمبر
نصراللہ کی خاموشی سے واشنگٹن اور تل ابیب جدوجہد پر مجبور
?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ساتھ سمندری سرحدوں کے تعین کے معاہدے
ستمبر
صیہونیوں کے شر کے خلاف انتھک جدوجہد کا وقت آ پہنچا
?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی جہاد موومنٹ نے مقبوضہ فلسطین میں تازہ
دسمبر
امریکی صحافی جلد ہی سعودی عرب پر جاسوسی کا مقدمہ کرے گا دائر
?️ 28 اکتوبر 2021سچ خبریں: بیروت میں نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ دو
اکتوبر
آپریشن غضب للحق میں 481 خوارج ہلاک، 696 زخمی ہو چکے۔ عطا اللہ تارڑ
?️ 4 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ
مارچ
آج سوگ کا دن، 27 ویں ترمیم کے بعد جمہوریت برائے نام رہ جائے گی: بیرسٹر گوہر
?️ 11 نومبر 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ
نومبر