🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ملک کے بڑے چیمبرزآف کامرس کے صدورکی ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزکے صدر، کراچی، لاہور، خبرپختونخوا، کوئٹہ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، گجرات، ملتان، سرگودھا، گوادر، اسلام آباد اور راولپنڈی کے چیمبرز کے صدوراورنائب صدورنے شرکت کی۔
جبکہ ملاقات میں وفاقی وزراء حماد اظہر، خسرو بختیار، مشیرِعبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی شہباز گِل، گورنر اسٹیٹ بینک بھی شریک ہوئے۔ تمام بڑے چیمبرزآف کامرس کا حکومت کی کاروباردوست پالیسیوں اوراقدامات پراعتماد کا اظہارکیا۔
ملاقات کے شرکاء نے تقریباً 4 فی صد جی ڈی پی گروتھ، بڑی پیمانے کی پیداوار میں 15 فی صد تک اضافے کو سراہا اورٹیکس ریونیو اور برآمدات و بیرونِ ملک سے ترسیلاتِ زر میں اضافے پر وزیرِ اعظم عمران خان کو مبارکباد بھی پیش کی۔
شرکا کا کہنا تھا کہ کاروباری برادری ٹیکس دینے کے لیے تیار ہے، اصلاحات کے لیے پوری کاروباری برادری حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔ وزیرِ اعظم نے ملکی معیشت کی مضبوطی کے لیے صنعتی ترقی کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ ٹیکس کے نظام کی بہتری کے لیے اصلاحات جاری ہیں، وزیرِاعظم کی وفاقی وزراء کواسٹیک ہولڈرزکی تجاویز و مسائل سننے کے لیے ملاقاتوں کی ہدایت کی گئی۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ سیاحت کی ترقی کے لیے لائحہ عمل، زراعت کی ترقی کے لیے جامع ایگریکلچرل پلان بنا رہے ہیں، جب کہ حکومت برآمدات بڑھانے کے لیے صنعتوں کو سہولیات فراہم کر رہی ہے۔
مشہور خبریں۔
پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی بھارت میں ریلیز سے قبل شدید مخالفت
🗓️ 23 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول پاکستانی اداکار فواد خان اور ماہرہ خان کی
ستمبر
یوکرائن پر روس کے حملے کے بارے میں امریکی دعوے جذباتی افواہیں: شمالی کوریا
🗓️ 14 فروری 2022سچ خبریں:شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے اتوار کو ایک بیان میں
فروری
کیا بانی پی ٹی آئی اپنے موقف سے پیچھے ہٹ گئے ہیں؟
🗓️ 3 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا ہے
اگست
امریکہ نے پیوٹن کو یوکرین پر حملہ کرنے پر مجبور کیا: ٹرمپ
🗓️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک کے موجودہ صدر جو بائیڈن
اکتوبر
یمنی ڈورن حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات،امریکہ،فرانس اور برطانیہ کی مشترکہ کانفرانس
🗓️ 22 فروری 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات نے یہ کہتے ہوئے کہ یمنی حملوں کا
فروری
یمنی بحران بچوں کے لیے دنیا کا سب سے خطرناک:عالمی ادراہ صحت
🗓️ 8 فروری 2022سچ خبریں:عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ یمن کا انسانی
فروری
سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
🗓️ 22 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کیخلاف انٹرا کورٹ
مارچ
یوکرین جنگ میں کون ممنوعہ بم استعمال کر رہا ہے؟ ہیومن رائٹس واچ کا انکشاف
🗓️ 1 جولائی 2023سچ خبریں: ہیومن رائٹس واچ نے یوکرین کی فوج کی جانب سے
جولائی