?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے ریلیف پیکج کا اعلان کردیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے ملک کے مختلف علاقوں میں بہت تباہی ہوئی ہے، جان نقصان کے ساتھ ساتھ لوگوں کے مال مویشی اور گھروں کو بے پناہ نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں گھریلو صارفین کے اگست کے بل معاف کیے جارہے ہیں، جو صارفین اگست کا بل ادا کرچکے ان کو اگلے بل میں یہ رقم واپس کردی جائے گی، اس حوالے سے واضح ہدایت جاری کردی گئی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کرنا ہماری ذمہ داری ہے، سیلاب متاثرین کے بجلی بلوں کی ادائیگی وفاقی حکومت اپنے وسائل سے کرے گی، سیلاب متاثرہ آبادیوں میں اشیائے خورونوش اور صحت کے لیے وفاقی حکومت، صوبائی حکومتیں، عوام اور فوج مل کر ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں زرعی، کمرشل اور صنعتی شعبے سے وابستہ بجلی صارفین کے نقصانات کا تفصیلی تخمینہ لگایا جارہا ہے، اس بنا پر اگست کے بجلی بلوں کی وصولی فی الفور مؤخر کی جارہی ہے، اگر ان صارفین کے نقصانات کا تخمینہ زیادہ نکلا، تو انہیں مزید ریلیف دینے کے حوالے سے اقدامات کیے جائیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جو تباہی ہوئی اور جو نقصانات ہوئے، وہاں میرے بزرگ، مائیں بہنیں اور بیٹیاں کھلے آسمان تلے جن مشکلات کا شکار ہیں، ہم ان سے بخوبی واقف ہیں، اس صورتحال کے پیش نظر آپ کے خادم پاکستان کی جانب سے یہ حقیر سی کوشش ہے جو یقینی طور پر سیلاب متاثرین کے مشکلات میں کمی کا باعث بنے گی۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ وہ ایک بار پھر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی مکمل آباد کاری کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ ہم سب اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک سیلاب سے متاثرہ ہر شخص کو اس کے گھر میں دوبارہ آباد نہ کرلیں۔


مشہور خبریں۔
صہیونی جنرل کا غزہ کی پٹی میں دوبارہ جنگ شروع کرنے کا منصوبہ
?️ 3 مارچ 2025سچ خبریں: ریڈیو ایف ایم 103 کے ساتھ بات چیت میں، ایسوسی
مارچ
ابومازن ایک خائن سے زیادہ کچھ نہیں : عطوان
?️ 26 اپریل 2025 سچ خبریں: عبدالباری عطوان، رای الیوم کے ایڈیٹر اور معروف فلسطینی
اپریل
غزہ کے خلاف صیہونیوں کی تازہ ترین جارحیت
?️ 2 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونیوں نے غزہ کے شمالی علاقوں پر توپ خانے اور
نومبر
پاکستان کو ایک عظیم اور مضبوط ملک بنائیں گے: صدر مملکت
?️ 25 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)یوم قائد کے موقع پر صدر مملکت نے اپنے پیغام
دسمبر
وزیر اعظم نے براڈ شیٹ انکوائری کو کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت جاری کردیں
?️ 23 مارچ 2021اسلام اباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی قانونی ٹیم نے براڈ
مارچ
پاکستان کا ایک بار پھر امریکی جمہوریت کے اجلاس میں شرکت سے انکار
?️ 28 مارچ 2023سچ خبریں:حکومت پاکستان نے دوسری بار امریکی صدر کی میزبانی میں ورچوئل
مارچ
بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزین کیمپ میں بڑا حادثہ، آتشزدگی کے واقعے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 23 مارچ 2021ڈھاکا (سچ خبریں) بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزین کیمپ میں آتشزدگی
مارچ
واٹس ایپ اسٹوری میں مینشن کرنے کا فیچر پیش
?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اسٹوری یا اسٹیٹس
اکتوبر