🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں ساڑھے پانچ لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے اور وزارت داخلہ کے لیے 8 کروڑ 33 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی، یہ رقم اوورسیزپاکستانیوں کے لیے پاور آف اٹارنی کی آٹومیشن پر خرچ ہوگی۔
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے ساڑھے پانچ لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری اور یوٹیلٹی اسٹورزپر 5 اشیائے ضروریہ پرسبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔
اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورزپر 5 اشیائے ضروریہ پرسبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع بھی دی گئی۔ ای سی سی نے کے الیکٹرک کی سہہ ماہی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے متعلق بجلی کے بل میں اضافے کی سمری موخرکرتے ہوئے کے الیکٹرک کو نیپرا سے رجوع کرنے کا کہا۔
اجلاس میں کمیٹی نے عالمی مارکیٹ میں اشیا کی قیمتوں میں اضافے کے سبب نظر ثانی شدہ سمری پیش کرنے کی بھی ہدایت کی، جب کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں(ڈیسکوز) کو دی گئی سبسڈی پر سیلز ٹیکس کا معاملہ لا ڈویژن کو بھجوا دیا۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے لبرٹی پاور لمیٹڈ کو آئی پی پیز سیٹلمنٹ کے تحت ادائیگیوں اور ربیع سیزن کے لیے ایک لاکھ ٹن یوریا درآمد کرنے کی بھی اجازت دی ہے۔
مشہور خبریں۔
یمنیوں نے صیہونیوں کو کتنا معاشی نقصان پہنچایا ہے؟
🗓️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں: باب المندب کے راستے صیہونی حکومت کے جہازوں کے گزرنے
دسمبر
نیٹو میں شمولیت کے لئے ترکی کے ساتھ سویڈن اور فن لینڈ کے تنازعات کا تجزیہ
🗓️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:یوکرین میں روس کی فوجی کارروائیوں کے آغاز کے ساتھ ہی
جنوری
وفاقی کابینہ کی سیالکوٹ واقعے کی مذمت، سخت کارروائی کا مطالبہ
🗓️ 7 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے
دسمبر
تل ابیب اور اس کے اتحادیوں کے درمیان کشیدگی میں شدت
🗓️ 13 جنوری 2024سچ خبریں: ایک مغربی نیوز سائٹ نے موجودہ حالات میں صہیونی حکام
جنوری
بائیڈن انتظامیہ کی پالیسیاں داعش کی واپسی کا سبب
🗓️ 20 فروری 2023سچ خبریں:امریکی کانگریس کے رکن مائیک والٹز نے فاکس نیوز کے ساتھ
فروری
ماہ رمضان کے احترام میں حریت رہنماؤں کو بلا قید و شرط رہا کیا جائے: کشمیری تنظیمیں
🗓️ 13 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کی متعدد تنظیموں نے بھارتی حکومت سے
اپریل
جرمن چانسلر کا دورۂ بھارت؛ اغراض و مقاصد
🗓️ 26 فروری 2023سچ خبریں:جرمن چانسلر اولاف شلٹز دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے
فروری
بجلی نہ ہونا ایک عام سی بات ہوتی جا رہی ہے:یوکرین
🗓️ 22 نومبر 2022سچ خبریں:یوکرین میں بجلی فراہم کرنے والی سب سے بڑی کمپنیوں میں
نومبر