?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے ہائی ویز اور موٹر ویز پر سفر کرنے والوں کے لیے ٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے سال کے موقع پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا، ایم 1، ایم 3، ایم 4، ایم 5، ایم 14 اور ای 35 پر ٹول ٹیکس بڑھایا گیا ہے، جس کے تحت قومی شاہراوں پر کار سے 60 روپے، ویگن سے 100 روپے اور بس سے 200 روپے اضافی ٹول ٹیکس وصول لیا جائے گا، 2 اور 3 ایکسل ٹرک سے 250 روپے، بڑے ٹرکوں سے 500 روپے زائد ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا، 5 جنوری 2025ء سے نئے نرخ کے حساب سے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد سے پشاور جانے والی ایم ون موٹروے پر کار کا ٹول ٹیکس 460 سے بڑھا 500 روپے کیا گیا ہے، لاہور سے عبدالحکیم جانے والی ایم تھری پر کار کیلئے ٹول ٹیکس 650 روپے سے بڑھ کر 700 روپے ہوچکا ہے، حکومت نے پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور ملتان جانے والی ایم فور پر کار کیلئے ٹول ٹیکس 850 روپے سے بڑھا کر 950 روپے کردیا۔
معلوم ہوا ہے کہ ملتان سے سکھر جانے والی ایم فائیو پر کار کا ٹول ٹیکس ایک ہزار 50 روپے سے بڑھا کر1100 روپے کیا گیا ہے، گیاڈی جی خان تا ہکلہ موٹروے ایم 14 پر ٹول ٹیکس 600 روپے ہوچکا ہے، حسن ابدال حویلیاں مانسہرہ ای 35 ٹول ٹیکس 250 روپے ادا کرنا ہوگا، ایم 1، ایم 3، ایم 4 ، ایم 5، ایم 14 اور ای35 پر بڑی گاڑیوں کیلئے ٹول ٹیکس 5 ہزار 550 روپے کردیا گیا۔
دوسری طرف حکومت کی جانب سے ملک میں آئندہ پندرہ روز کے لیے پٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا کیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، ملک میں آئندہ 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان یکم جنوری کو ہوگا، جس میں یکم جنوری سے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 2 روپے کمی متوقع ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافے کا امکان ہے، اس رد و بدل کے نتیجے میں پیٹرول کی قیمت 250 روپے 20 پیسے فی لٹر ہوسکتی ہے اور ڈیزل کی قیمت اضافے کے بعد 259 روپے فی لٹر ہونے کی توقع ہے۔
مشہور خبریں۔
جنین آپریشن میں اسرائیلی فوج کی بے بسی
?️ 21 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوج کے خلاف جنین کے علاقے میں فلسطینی
جون
پاکستان میں استحکام کی واپسی کا واحد راستہ الیکشن ہے:عمران خان
?️ 14 مئی 2023سچ خبریں:پاکستان کے سابق وزیر اعظم نے نظربندی سے رہائی کے بعد
مئی
68% جرمن تل ابیب کی فوجی حمایت کے خلاف
?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: اے آر ڈی نیٹ ورک کے سروے کے مطابق تقریباً
اگست
امریکی نئی نسل کی بیداری اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے مستقبل پر اس کے اثرات
?️ 29 اپریل 2024سچ خبریں: جب کہ امریکہ کی پچھلی نسلوں نے اس ملک کی
اپریل
سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 44.6 فیصد تک پہنچ گئی
?️ 15 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی جانب سے
اپریل
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آندھی اور طوفان سے اموات 19 تک جاپہنچیں
?️ 25 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کے مختلف حصوں میں شدید آندھی اور
مئی
چیف جسٹس، ریاستی اداروں کیخلاف غلط معلومات کی تشہیر پر ایف آئی اے کی کارروائیاں
?️ 27 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف
جنوری
صیہونی قابض سیاستدان ایک دوسرے کے دست بہ گریباں
?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی قومی سلامتی کے وزیر نے اپوزیشن لیڈر پر شدید
ستمبر