?️
سچ خبریں: کیمبرج یونیورسٹی کے محققین نے ایک مقالے میں خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے متنازع ٹولز جلد ہی ایک نئے تجارتی محاذ میں صارفین کی فیصلہ سازی پر ’خفیہ طور پر اثر انداز‘ ہوسکتے ہیں۔
ڈان اخبار میں شائع خبر رساں ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ’ارادے کے ڈیجیٹل سگنلز‘ کے لیے ابھرنے والا ممکنہ ’منافع بخش لیکن پریشان کن‘ بازار مستقبل قریب میں فلموں کے ٹکٹ خریدنے سے لے کر سیاسی امیدواروں کو ووٹ دینے تک ہر چیز پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔
تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ چیٹ بوٹس، ڈیجیٹل ٹیوٹرز اور دیگر نام نہاد ’اینتھروپومورفک‘ اے آئی ایجنٹوں کے ساتھ ہماری بڑھتی ہوئی واقفیت حوصلہ افزا ٹیکنالوجیز کی اس نئی صف کو قابل بنانے میں مدد کر رہی ہے۔
مقالے کے دو شریک مصنفین کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت ہماری آن لائن عادات کے علم کو صارف کو جاننے اور اس کی خواہشات کا اندازہ لگانے اور ’اعتماد اور تفہیم کی نئی سطحوں‘ کی تعمیر کرنے کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کے ساتھ یکجا کرے گی۔
لیورہلم سینٹر فار دی فیوچر آف انٹیلی جنس وزیٹنگ اسکالر اور شریک مصنف ڈاکٹر یعقوب چوہدری نے کہا کہ زندگی کے ہر شعبے میں مصنوعی ذہانت کے معاونین کی تعیناتی کے لیے زبردست وسائل خرچ کیے جا رہے ہیں، جس سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ یہ نام نہاد معاونین کس کے مفادات اور مقاصد کی خدمت کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں؟
ہارورڈ ڈیٹا سائنس ریویو میں شائع ہونے والے مقالے میں کہا گیا ہے کہ اس پر قابو نہیں پایا جاسکتا، جس سے ’صنعتی پیمانے پر سماجی ہیرا پھیری‘ ہو سکتی ہے، یہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ کس طرح یہ ابھرتا ہوا شعبہ – جسے ’ارادے کی معیشت‘ کہا جاتا ہے، صارفین کی توجہ اور مواصلاتی انداز کو پروفائل کرے گا اور انہیں ان کے طرز عمل اور انتخاب کے نمونوں سے منسلک کرے گا۔
اس تحقیق کے شریک مصنف یعقوب چوہدری نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے ٹولز پہلے ہی تیار کیے جا رہے ہیں، جو انسانی منصوبوں اور مقاصد کو حاصل کرنے، تخمینہ لگانے، جمع کرنے، ریکارڈ کرنے، سمجھنے، پیشگوئی کرنے اور بالآخر ان میں ردوبدل اور تبدیلی کرنے کے لیے ہیں۔
ایک اور شریک مصنف ڈاکٹر جونی پین اور یعقوب چوہدری لکھتے ہیں کہ ’ارادے کی معیشت‘ توجہ کی معیشت ہوگی، جو وقت پر تیار کی جائے گی، پروفائلنگ کی جائے گی کہ کس طرح صارفین کی توجہ اور مواصلاتی انداز طرز عمل کے نمونوں اور ہمارے انتخاب سے منسلک ہوتے ہیں۔
یونیورسٹی آف کیمبرج کے مطابق یعقوب چوہدری نے کہا کہ اگرچہ کچھ ارادے عارضی ہوتے ہیں، لیکن جو ارادے برقرا رہتے ہیں، ان کی درجہ بندی اور ہدف بنانا اشتہار دینے والوں کے لیے انتہائی منافع بخش ہوگا۔
تحقیق کے مطابق نئی مصنوعی ذہانت نام نہاد لارج لینگویج ماڈلز یا ایل ایل ایمز پر انحصار کرے گی، تاکہ صارفین کی صلاحیت، سیاست، الفاظ، عمر، جنس، آن لائن تاریخ اور یہاں تک کہ چاپلوسی اور بے وقوفی کی ترجیحات کو ہدف بنایا جا سکے۔
یہ دیگر ابھرتی ہوئی مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کے ساتھ منسلک ہوگا، جو کسی مخصوص مقصد کو حاصل کرنے کے لیے بولی لگاتا ہے، جیسے سینما کے ٹکٹ فروخت کرنا، یا بات چیت کو مخصوص پلیٹ فارمز، اشتہار دہندگان، کاروباری اداروں اور یہاں تک کہ سیاسی تنظیموں کی طرف لے جانا۔
جونی پین نے کہا کہ دہائیوں سے ’صارفین کی توجہ‘ انٹرنیٹ کی ’کرنسی‘ رہی ہے، فیس بک اور انسٹاگرام جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ساتھ اپنی توجہ کا اشتراک کرنے سے آن لائن معیشت میں اضافہ ہوا۔
انہوں نے متنبہ کیا کہ جب تک ریگولیٹ نہیں کیا جاتا، ’ارادے کی معیشت‘ آپ کے محرکات کو نئی کرنسی کے طور پر دیکھے گی، یہ ان لوگوں کے لیے سونے کی مانند ہوگی، جو انسانی ارادوں کو نشانہ بناتے ہیں، چلاتے ہیں اور فروخت کرتے ہیں۔’


مشہور خبریں۔
پابندیوں کے باوجود ایران دنیا کی بیسویں معاشی طاقت:عالمی مالیاتی فنڈ
?️ 9 مئی 2022سچ خبریں:عالمی مالیات فنڈ نے اعلان کیا ہے کہ سخت ترین معاشی
مئی
یمنی سپریم کونسل کے چیئرمین: ہم سعودی عرب سے یمن پر جارحیت، محاصرہ اور قبضہ ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں
?️ 14 اکتوبر 2025سچ خبریں: مہدی المشاط نے سعودی حکومت سے جارحیت اور محاصرہ ختم
اکتوبر
تھائی لینڈ میں اپوزیشن جماعتوں کی فیصلہ کن فتح؛ فوج انگشت بہ دنداں
?️ 18 مئی 2023سچ خبریں:تھائی لینڈ میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج اس
مئی
فلسطین میں عید الفطر کا ماحول؛ مسجد اقصیٰ نے 200,000 نمازیوں کی میزبانی
?️ 2 مئی 2022سچ خبریں: فلسطینی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ آج پیر
مئی
ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ کی جنگ ختم کرنے کے لیے نیا منصوبہ کیا ہے ؟
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخبارات کے مطابق، امریکی حکام کے حوالے سے بتایا گیا
مئی
چینی شہریوں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے چلاس میں سیف سٹی پروجیکٹ لگانے کا فیصلہ
?️ 25 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چینی و غیر ملکی شہریوں کی فول پروف
مئی
اسرائیل نے یمنیوں سے نمٹنے کے لیے امریکا سے مدد مانگی ہے
?️ 11 جولائی 2025سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے
جولائی
عراق کے تین صوبوں میں دہشت گرد عناصر کا پیچھا کرنے کے لیے سیکورٹی آپریشنز کا آغاز
?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں: عراقی سیکورٹی انفارمیشن سینٹر کے بیان میں کہا گیا ہے
مارچ