?️
لاہور: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی پر پابندی عمران خان دور میں لگی تھی، موجودہ پی ٹی آئی قیادت کرایے پر لائی گئی ہے۔
عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت لندن اور کینیڈا میں جاتی ہے اور ہم عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں مثبت چیزیں ہوئی ہیں، اس پر بات کرنی ہے، ایک خواب تھا کہ امریکا پاکستان جیسے ملک کی حمایت اور تعریفیں کرے، سعودی عرب نے پاکستان کی خدمات کو سراہا لیکن بین الاقوامی کامیابیوں کے باجود کوئی انویسٹمنٹ پاکستان میں نہیں آئی، پاکستان سے بین الاقوامی کمپنیاں اپنا کام ختم کرکے واپس جارہی ہیں، موجودہ حکومت کو پاکستان میں استحکام لانے کی ضرورت ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی نے کل بڑی ذمہ دارانہ بات کی ہے، عدالت نے کہا کہ سی ایم کو ملاقات کرنے دی جائے مگر سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم مذکرات اور بات چیت کرنا چاہتے ہیں، یہ بیان خوش آئند ہے، اس ماحول میں ٹمپریچر کم کرنے کی ضرورت ہے، بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کرکے اس کو گھر جانے دیں، اس سے بھی ٹمپریچر کم ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ موجودہ پی ٹی آئی قیادت کرایے پر لائی گئی ہے، ٹی ایل پی پر پابندی 2021 میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دور میں لگی تھی، مریم نواز نے نیب آفس پر پتھراؤ کیا ہے، اس کی ویڈیوز موجود ہیں، مریم نواز کو بری کیا گیا، ساتھ میں وہ ویڈیوز موجود ہیں ان کو بھی چلائیں، سب پتا چل جائے گا، ہمارے اوپر جھوٹے کیسز بنائے گئے ہیں۔
عبوری ضمانت میں توسیع
قبل ازیں انسداد دہشت گردی عدالت میں مغلپورہ، زمان پارک اور جناح ہاؤس کے قریب چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے 5 مقدمات کی سماعت ہوئی جس میں فواد چودھری عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے سابق وفاقی وزیر کی عبوری ضمانت میں 28 نومبر تک توسیع کردی۔


مشہور خبریں۔
یمنی مارچ کرنے والوں کا ایرانی قوم اور حکومت کے نام تعزیتی پیغام
?️ 25 مئی 2024سچ خبریں: صنعا کے السبعین اسکوائر پر ہزاروں یمنیوں نے فلسطینی اور غزہ
مئی
9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں پر فرد جرم عائد
?️ 12 دسمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی
دسمبر
سعودی ، برطانوی اور قطری حکام کی سوڈان کے بارے میں مشاورت
?️ 24 اپریل 2023سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے عہدیدار
اپریل
حزب اللہ کہاں تک پہنچ سکتی ہے؟
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ حزب اللہ کا ڈرون
اکتوبر
عراق کے خلاف نیا امریکی منصوبہ
?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں: عراقی جہاد اور تعمیراتی تحریک کے سکریٹری جنرل نے عراق
جولائی
سابق چیف جج رانا شمیم عدالت میں پیش ہو گئے
?️ 7 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم مبینہ
دسمبر
جماعت اسلامی کا عید کے بعد بدامنی، بجلی بلوں، چینی و آٹا مافیا کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان
?️ 31 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے عیدالفطر
مارچ
وقف قانون مسلمانوں کی شناخت مٹانے کے لئے آر ایس ایس کا منصوبہ ہے: مشعال ملک
?️ 14 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال ملک
اپریل