مذاکرات کے لئے بھارت کو مناسب ماحول پیدا کرنا ہوگا

وزات خارجہ

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ہوئے بھارت اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کے لئے کسی تیسرے ملک کو ثالثی کا کردار ادا کرنا ہوگا جو درست ثابت ہو سکتی ہے انہوں نے کہا کہ بامقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے بھارت کو مناسب ماحول پیدا کرنا ہوگا۔

ترک صدر نے وزیر اعظم کو فون کیا جس میں افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار پر بات چیت ہوئی اور ترک صدر نے افغان طالبان اور امریکا کے مابین مذاکرات میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان 13 اپریل کو ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور امریکی وزیر خارجہ نے خطے اور افغانستان میں امن کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ نے جرمن پارلیمنٹ کے صدر کو کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ نے جرمنی کا دورہ کر کے اپنے ہم منصب سے دوطرفہ تعلقات پر مذاکرات کرنے کے ساتھ ساتھ پاک بھارت تعلقات، جموں و کشمیر، افغان امن عمل سمیت دوطرفہ امور پر بھی گفتگو کی جبکہ وزیر خارجہ نے جرمن پارلیمنٹ کے صدر سے بھی ملاقات کی۔

زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ جاری ہے اور قابض فوج نے مزید سات کشمیریوں کو شہید کر دیا جس کی پاکستان مذمت کرتا ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ کشمیر میں مظالم کا نوٹس لے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں فوجی محاصرے کو 600 سے زائد دن ہو گئے ہیں، کووڈ-19 کے باوجود جیلوں میں کشمیریوں کو برے حالات میں رکھا گیا ہے لہٰذا عالمی برادری بھارت کو مجبور کرے کہ انسانی حقوق کی صورتحال کو بہتر بنائے۔

بھارت سے مذاکرات کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ممالک کے درمیان رابطے جنگوں میں بھی رہتے ہیں اور پاکستان کبھی بھارت سے مذاکرات سے نہیں ہچکچایا، ہم جموں و کشمیر سمیت تمام امور پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو جموں و کشمیر کے مسئلے کو عالمی قوانین کے مطابق حل کے لیے مثبت بات چیت کرنا ہو گی اور بامقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے بھارت کو مناسب ماحول پیدا کرنا ہوگا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات میں تیسرے فریق کی ثالثی درست ہوگی اور جب بھی بات چیت ہوئی تو اس کا مرکزی موضوع جموں و کشمیر تنازع کا حل ہو گا۔

ملک میں جاری حالیہ احتجاج اور مظاہروں کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ تمام سفارتکاروں کی سیکیورٹی یقینی بنانا حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے بھارت سے ویکسین حاصل کرنے کے لیے براہ راست رابطہ نہیں کیا اور پاکستان کوویکس پروگرام کے ذریعے ویکسین لے رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری امن کی خواہش بھارت کی طرف سے بالاکوٹ مس ایڈونچر کے بعد پائیلٹ کی واپسی سے ظاہر ہے اور ہم خطے میں تنازعات کے خاتمے کی خواہش رکھتے ہیں البتہ کسی بھی مس ایڈونچر کی صورت میں منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

دنیا بھر کے مسلمان مسجد الاقصیٰ کے دفاع کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے: اسلامی جہاد

?️ 5 اپریل 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن احمد

صیہونیوں کے حامیوں کو جہنم میں پہنچا دیں گے؛ یمن کی دھمکی

?️ 17 نومبر 2025سچ خبریں:یمن کے ایک عہدیدار نے اس ملک کے خلاف کسی بھی

فزکس کا نوبیل انعام تین امریکی سائنس دانوں کے نام

?️ 8 اکتوبر 2025سچ خبریں: فزکس یا طبیعات کا نوبیل انعام تین امریکی سائنسدانوں جان

ہمارے مطابق یہ پٹیشین 3 کے مقابلے میں 4 سے مسترد ہوگئی، وفاقی وزیر قانون

?️ 1 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پنجاب اور

ترقیاتی بجٹ پر آئی ایم ایف کا سایہ منڈلانے لگا، وفاق کی اسکیموں میں بڑی کٹوتیاں

?️ 3 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کی سخت نگرانی میں آئندہ

پاکستان کے عوام اور حکومت کی فلسطینی بھائیوں اور بہنوں سے وابستگی تاریخ کا روشن باب ہے،فیصل کریم کنڈی

?️ 29 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے فلسطینی عوام کو خراجِ

قبائلی اضلاع بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں، اسد قیصر

?️ 4 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا

کورونا: صورتحال خطرناک،  مزید 148 افراد انتقال کر گئے

?️ 21 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ملک بھر میں کورونا کی صورتحال خطرناک ہے اور  کورونا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے