?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بجٹ میں عام آدمی پر ٹیکس کا بوجھ نہیں ڈالا، تنخواہوں میں اضافہ اور ٹیکس میں کمی سے نوکری پیشہ افراد کو ریلیف ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ کی ریکارڈ سطح پر پہنچنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سٹاک مارکیٹ کا 1 لاکھ 24 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچنا کاروباری طبقے اور سرمایہ کاروں کے عوام دوست بجٹ پر اعتماد کا مظہر ہے، ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے باہر آ چکا ہے اور یہ ایک معاشی معجزہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی میں کمی، زرمبادلہ کے ذخائر، ترسیلات زر اور برآمدات میں اضافہ حکومت کی معاشی ٹیم کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے، اب پوری قوم کو مل کر عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کے لیے کام کرنا ہوگا، پاکستان کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن رکھنے کے لیے حکومتی اقدامات جاری رہیں گے اور موجودہ معاشی بحالی کو تاریخ میں ایک مثالی موڑ کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
علاوہ ازیں وزیراعظم شہبازشریف کا وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پچھلے سوا سال میں ملک نے بے انتہا چیلنجز کا سامنا کیا اور عام آدمی نے قربانی دی، تنخواہ دار طبقے نے پچھلے بجٹ میں بوجھ اٹھایا، اشرافیہ کو اس سوال کا جواب دینا ہوگا کہ انہوں نے کتنا اور تنخواہ داروں نے کتنا ٹیکس دیا، پچھلے سوا سال میں ملک نے بے انتہا چیلنجز کا سامنا کیا اور عام آدمی نے قربانی دی، مشکل حالات میں حکومت نے جو کارکردگی دکھائی ہے وہ کوئی معمولی کامیابی نہیں، پاکستان کو اب ٹیک آف کرنا ہوگا، ہم نے جس دشمن کو شکست فاش دی وہ پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کرسکتا۔


مشہور خبریں۔
اصلاحات میں تیزی آگئی، پاکستان کو جلد معاشی طور پر مستحکم بنائیں گے، وزیراعظم
?️ 2 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ
جون
ایران کے خلاف جنگ کے اثرات پر عالمی ذرائع ابلاغ کا جائزہ
?️ 29 جون 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف امریکہ اور صہیونی حکومت کی جنگ کے بعد
جون
صیہونی حکومت کا غزہ پر فضائی حملہ
?️ 20 جون 2026سچ خبریں: فلسطینی مقامی ذرائع نے آج ہفتہ کو غزہ شہر کے جنوب
جون
غزہ کی پٹی میں بنیادی ڈھانچہ نہایت کمزور، نئی انسانی تباہی کا خدشہ
?️ 28 دسمبر 2025 غزہ کی پٹی میں بنیادی ڈھانچہ نہایت کمزور، نئی انسانی تباہی
دسمبر
صیہونی حکومت سعودی عرب سے کیا چاہتی ہے ؟
?️ 29 ستمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر جنگ یوو گیلانت کی تحریر نے تل
ستمبر
افغانستان میں انسانی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے:روس
?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کے انسانی حقوق کے کمشنر نے کہا کہ
دسمبر
سوریہ کی تقسیم تل ابیب کی پہلی ترجیح کب ہے؟
?️ 29 اگست 2025سچ خبریں: لبنانی اخبار کے ایڈیٹر ابراہیم امین نے اپنے ایک مضمون میں
اگست
اسرائیل کے ایران پر حملے میں امریکہ کا عمل دخل تھا: امریکی تجزیہ کار
?️ 14 جون 2025سچ خبریں: امریکی سیاسی تجزیہ کار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس
جون