?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں ملک و قوم کی حفاظت کے لیے بہادری اور شجاعت کا مظاہرہ کرنے والے 71 افراد کے لیے مختلف سول اعزازات کی منظوری دی گئی۔
ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت کابینہ ڈویژن میں اجلاس ہوا، جس میں ملک و قوم کی حفاظت کے لیے بہادری اور شجاعت کا مظاہرہ کرنے والوں کے لیے سول ایوارڈز کی نامزدگی کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں مجموعی طور پر 71 افراد کے لیے مختلف سول اعزازات کی منظوری دی گئی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ملک و قوم کی حفاظت کے لیے جان نچھاور کرنے والوں اور غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی انتہائی ضروری ہے، ان لوگوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر ملک کی بے مثل خدمت کی ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ قوم ان بہادر سپوتوں کی ہمیشہ شکر گزار رہے گی، شہدا وطن کے سر کا تاج ہیں، ان کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، غازی قوم کے ہیرو ہیں اور ان کی جرات پر سب کو ناز ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔
اجلاس میں اسپیشل سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکریٹری کابینہ ڈویژن، ڈپٹی ڈی جی انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
تمام صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ایڈیشنل چیف سیکریٹریز اور سیکریٹریز داخلہ نے بذریعہ زوم اجلاس میں شرکت کی۔
مشہور خبریں۔
وزیر داخلہ نے قوم سے مانگی معافی
?️ 17 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) شیخ رشید نے اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا
اپریل
صیہونی فوجیوں کی تشویشناک ذہنی حالت
?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں: عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے فلسطین کی موجودہ صورتحال
اکتوبر
بائیڈن کا امریکی عدالت کے اپنے بیٹے کے خلاف فیصلے پر ردعمل
?️ 12 جون 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے آج اپنے بیٹے کے خلاف
جون
فوجی قوانین کے تحت مقدمات بین الاقوامی معاہدوں کے تحت منصفانہ ٹرائل کے تقاضے پورے کرتے ہیں، وزیر قانون
?️ 14 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ
جون
7 اکتوبر کا حملہ ہمیں بہت مہنگا پڑا: نیتن یاہو
?️ 1 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا
نومبر
ہالوی قانونی طور پر دستبردار
?️ 5 مارچ 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کی فوج کے چیف آف اسٹاف ہرزی ہالوی، جنہوں
مارچ
یمنی جنگ میں انصار اللہ نے یو اے ای کے کارڈز کیسے جلائے؟
?️ 27 جنوری 2022سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کی یمنی جنگ میں مداخلت کا اصل
جنوری
ایوان میں ہمارا ایک رکن بھی زیادہ ہوا تو تحریک عدم اعتماد لائیں گے۔ گورنر خیبرپختونخوا
?️ 9 اگست 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ
اگست