?️
اسلام آباد(سچ خبریں)ایک طرف وزیراعظم عمران خان اپنے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں حمایت حاصل کرنے کے لیے پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی سے ملاقاتیں جاری رکھے ہوئے ہیں،تو دوسری طرف حکومت نے اپنے اتحادیوں کو منانے کی کوششیں بھی تیز کردی ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق جمعہ کو وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی فخر امام، وزیراعظم کے معاون خصوصی ارباب غلام رحیم اور رکن قومی اسمبلی غزالہ سیفی شامل تھے۔
آفیشل پریس ریلیز میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور سماجی بہبود کے منصوبوں، اقتصادی رجحانات، محتاط خارجہ پالیسی، اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کانفرنس کا انعقاد اور اسلاموفوبیا کے مسئلے کو بین الاقوامی سطح پر اٹھانے سمیت ان کے کارناموں کا ذکر کیا۔
فوڈ سیکیورٹی کے وزیر نے وزیراعظم کو گندم کی متوقع شاندار فصل سے آگاہ کیا۔
دوسری جانب حکمران جماعت پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کے لیے اپنے اتحادیوں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کی قیادت سے رابطہ کیا، ایم کیو ایم کے ساتھ ملاقات کے بعد شاہ محمود قریشی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ان دعوؤں کو رد کیا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان مفاہمت ہو گئی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے وفد نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کی تھی جس میں اتحادیوں نے پیپلز پارٹی کے ساتھ کسی قسم کے معاہدے کی تردید کی ہے اور یہ دعویٰ کیا کہ ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کامیاب رہی کیونکہ ایم کیو ایم نے ایوان زیریں میں حکومت کو اپنی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔
وزیر خارجہ نے مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کو بھی ٹیلی فون کیا اور انہیں بتایا کہ حکمران جماعت کا وفد (آج) ہفتہ کو لاہور میں ق لیگ کے رہنماؤں سے ملاقات کرے گا۔
دریں اثنا وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ جمعہ کو مانسہرہ میں وزیر اعظم کا بڑے جلسے سے خطاب دیکھ کر اپوزیشن پریشان ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اتوار کو وفاقی دارالحکومت میں پی ٹی آئی کے تاریخی اجتماع کے انتظامات آخری مراحل میں ہیں۔
جہاں ایک طرف حکومت نے اپنے اتحادیوں کو راضی کرنے کی کوششیں تیز کی ہیں، وہیں بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ لاجز میں پی ٹی آئی کی اتحادی بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کی۔


مشہور خبریں۔
فوجیوں کی ہلاکت کے بارے میں نیتن یاہو جھوٹ بولتے ہیں: لاپیڈ
?️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں:اسرائیل کے سابق وزیر اعظم اور اس حکومت کی کابینہ میں
دسمبر
لبنان میں داعش کے مرکز کا خاتمہ
?️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:لبنان کی عوامی سلامتی نے بیروت میں رسول ہسپتال کو ڈرون
جنوری
پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ
?️ 12 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز
مئی
افغانستان میں بھارت کی ساری سرمایہ کاری ضائع ہو گئی: فوادچوہدری
?️ 22 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ
ستمبر
الجزائر کا فلسطین کے سلسلہ میں مؤقف
?️ 8 جون 2021سچ خبریں:الجزائر کے صدر نے الجزیرہ چینل کو دیے جانے والے اپنے
جون
اسرائیل ایران جنگ میں واضح شکست خوردہ فریق بن چکا ہے: روسی سینیٹر
?️ 2 جولائی 2026سچ خبریں:روسی فیڈریشن کونسل کے نائب سربراہ کے مطابق اسرائیل ایران کے
جولائی
نواز شریف نے اقتدار میں آ کر انہی سے ٹکرانا ہے جو انہیں وزیراعظم بناتے ہیں، بلاول بھٹو
?️ 19 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے
جنوری
کیا یورپ کو جوہری جنگ کا خطرہ ہے؟
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:روس کے صدر نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ
ستمبر