🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ملک میں خوبصورت مردوں کی کمی نہیں لیکن اشتہارات میں خواتین کو شامل کیا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ ہر چیز کے اشتہار میں عورت کا کردار ڈالنے کے خلاف ہیں، ملک میں خوبصورت مردوں کی کمی نہیں لیکن اشتہارات میں خواتین کو شامل کیا جاتا ہے لہٰذا اشتہارات میں غیر ضروری طور پر عورتوں کا کردار شامل کرنے پر پیمرا اور پی ٹی اے سے رجوع کریں گے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طاہر اشرفی کا کہنا تھاکہ کالعدم تحریک لبیک کے ساتھ معاملہ بہتر انداز میں حل ہوا، ریاست کا کردار ماں جیسا ہونا چاہیے لیکن اولاد کو بھی ماں کا گریبان نہیں پکڑنا چاہیے ۔
طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ جنسی جرائم میں اضافہ ہوا ہے، زیادتی کرنے والے 10 افراد کو سرعام پھانسی دی جائے تو جرائم کم ہوجائیں گے۔طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ 20 فروری کو اسلام آباد میں پیغام امن کانفرنس ہوگی ، جس میں امام کعبہ، قاضی القضاۃ فلسطین سمیت 5 ہزار علما شریک ہوں گے۔ان کا کہنا تھاکہ کالعدم تنظیم کےساتھ تصادم میں شہید ہونے والے پولیس کے جوانوں کی بلندی درجات کیلئے دعا گو ہیں تاہم مذاکرات کا راستہ ہی مسئلے کا حل تھا۔
مشہور خبریں۔
انشورنس کمپنیاں اسرائیل جانے والے جہازوں کا بیمہ کرنے کو تیار نہیں
🗓️ 28 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی زبان کے اخبار گلوبز نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا
جنوری
کورونا بندشیں برقرار رہیں گی: وزیر اعلیٰ سندھ
🗓️ 20 مئی 2021کراچی(سچ خبریں)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدات کورونا وائرس
مئی
دشمن کو بھی جنگ میں حزب اللہ کی طاقت کا اعتراف
🗓️ 16 نومبر 2024سچ خبریں: امریکہ کی طرف سے لبنان میں جنگ بندی معاہدے کا
نومبر
صیہونیوں کے ہاتھوں اردنی پارلیمنٹ رکن گرفتار
🗓️ 24 اپریل 2023سچ خبریں:اردنی وزارت خارجہ کے ترجمان نے غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں
اپریل
حزب اللہ کے قائدانہ ڈھانچے میں تمام اسامی پُر
🗓️ 30 اکتوبر 2024سچ خبریں:حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے نائب سربراہ محمود قماطی نے
اکتوبر
ڈسکوز کو بجلی صارفین سے 69 ارب روپے اضافی وصول کرنے کی اجازت
🗓️ 13 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) نیپرا نے واپڈا کی سابق تقسیم کار کمپنیوں
ستمبر
پاکستان ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے سے صرف ایک قدم پیچھے
🗓️ 15 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے
جون
مغربی کنارے میں شہادت طلبانہ کاروائی
🗓️ 13 ستمبر 2023سچ خبریں: حوارہ میں ایک فلسطینی نوجوان کی کار نے صہیونی کار
ستمبر