ملک بھر میں آج یومِ فلسطین منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں آج یوم فلسطین منایا جائے گا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)پاکستان میں علماء کونسل کی اپیل پر  آج یوم فلسطین منا یاجارہاہے، علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ اوآئی سی اسرائیلی جارحیت کےخلاف فوری اقدامات کرے۔ آج  ملک بھر کی مساجد میں فلسطینی مسلمانوں پر ہونے والے اسرائیلی مظالم کی مذمت کی جائے گی اور فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کی جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان علماکونسل کی اپیل پر ملک بھر میں آج یوم فلسطین منا یاجارہاہے ، پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے کہا قوم اور حکومت اہل فلسطین کے ساتھ ہیں، اوآئی سی اسرائیلی جارحیت کےخلاف فوری اقدامات کرے۔

یاد رہے  پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین اور وزیراعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے یوم فلسطین منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ  مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں کی مکمل تائید و حمایت کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں اور کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کی بھرپور مذمت اور اسلامتی تعاون تنظیم سے فوری اقدامات اٹھانے کا بھی کہا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ ایک سال سے پاک سعودی عرب تعلقات کو خراب کرنے کیلئے مسلسل افواہ سازی کی گئی۔ اب مرکز ملک سلمان کے رفاہی کام کو نشانہ بنا کر وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

پوری پاکستانی قوم اور حکومت اسرائیلی مظالم کے خلاف اہل فلسطین کے ساتھ ہیں۔علامہ طاہر اشرفی نے کہا  وزیراعظم عمران خان نے فلسطینی صدر سے بات کی ہے اور پاکستان فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان دیگر ممالک سے بھی رابطے کر رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

حکومت کا نیب ترمیمی آرڈیننس غیر قانونی قرار دینے کے خلاف اپیل کا فیصلہ

?️ 13 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کو

انصار اللہ ڈرون اور میزائل سے لیس

?️ 22 ستمبر 2023سچ خبریں:یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالمالک بدر الدین

بھارت کا غیر ملکی صحافیوں کو روکنا غیر قانونی ہے

?️ 4 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سینئر وزرا اور مشیر قومی سلامتی نے بھارت میں

ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک کی تحقیقات ایف آئی اے سے کرانے کا فیصلہ

?️ 9 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے سابق چیف

ہواوے کا نیا فلیگ شپ فون پی 50 کیسا ہوگا؟تصاویر لیک

?️ 2 مئی 2021بیجنگ( سچ خبریں)ہواوے کے نئے فلیگ شپ سیریز کے فونز کے حوالے

پاکستان کی معیشت مکمل طور پر آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے شکنجے میں ہے

?️ 21 فروری 2021کراچی (سچ خبریں) سینئر صحافی ڈاکٹر دانش نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر

خطے میں امریکہ کے مبینہ مقاصد کے بارے میں مسلم اقوام کے شکوک و شبہات

?️ 9 اپریل 2023سچ خبریں:گیلپ پول کے نتائج جو کہ عراق پر امریکی حملے کے

جی میل میں اے آئی ٹول متعارف

?️ 24 مارچ 2025سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنی ای میل سروس جی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے