?️
اسلام آباد (سچ خبریں)پاکستان میں علماء کونسل کی اپیل پر آج یوم فلسطین منا یاجارہاہے، علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ اوآئی سی اسرائیلی جارحیت کےخلاف فوری اقدامات کرے۔ آج ملک بھر کی مساجد میں فلسطینی مسلمانوں پر ہونے والے اسرائیلی مظالم کی مذمت کی جائے گی اور فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کی جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان علماکونسل کی اپیل پر ملک بھر میں آج یوم فلسطین منا یاجارہاہے ، پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے کہا قوم اور حکومت اہل فلسطین کے ساتھ ہیں، اوآئی سی اسرائیلی جارحیت کےخلاف فوری اقدامات کرے۔
یاد رہے پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین اور وزیراعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے یوم فلسطین منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں کی مکمل تائید و حمایت کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں اور کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کی بھرپور مذمت اور اسلامتی تعاون تنظیم سے فوری اقدامات اٹھانے کا بھی کہا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ ایک سال سے پاک سعودی عرب تعلقات کو خراب کرنے کیلئے مسلسل افواہ سازی کی گئی۔ اب مرکز ملک سلمان کے رفاہی کام کو نشانہ بنا کر وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
پوری پاکستانی قوم اور حکومت اسرائیلی مظالم کے خلاف اہل فلسطین کے ساتھ ہیں۔علامہ طاہر اشرفی نے کہا وزیراعظم عمران خان نے فلسطینی صدر سے بات کی ہے اور پاکستان فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان دیگر ممالک سے بھی رابطے کر رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
باجوڑ پوسٹ پر حملہ کرنے والا دہشتگرد بھی افغانی نکلا، ناقابل تردید شواہد مل گئے
?️ 20 فروری 2026باجوڑ (سچ خبریں) پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کا
فروری
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ عمران خان ایک اچھا سیاستدان ہے،مفتاح اسماعیل
?️ 5 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنی
جنوری
یمن پر ٹرمپ کے فیصلے کے بعد نیتن یاہو کی شدید الجھن
?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: صہیونی ذرائع نے اعلان کیا کہ یمن کے بارے میں
مئی
اب سویڈن کافی دیر کردی
?️ 6 اگست 2023سچ خبریں:قرآن پاک کی بار بار بے حرمتی کی وجہ سے سویڈن
اگست
دو سال میں اسرائیل کی سیاست کیسے خطرناک بحران میں بدل گئی؟
?️ 7 اکتوبر 2025دو سال میں اسرائیل کی سیاست کیسے خطرناک بحران میں بدل گئی؟
اکتوبر
سعودی اتحاد یمنیوں میں تفرقہ پھیلانا چاہتا ہے:الحوثی
?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے
جنوری
یورپی یونین کی ظالم کو مظلوم اور مظلوم کو ظالم بنانے کی کوشش
?️ 13 جنوری 2024سچ خبریں: یورپی یونین کے خارجہ امور کے اعلیٰ نمائندے نے یمن
جنوری
وزیراعظم کا انسانی اسمگلرز کی جائیدادیں اور اثاثے ضبط کرنے کیلئے قانونی کارروائی کا حکم
?️ 6 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے
جنوری