میری ہر بات پر تنازع بن جاتا ہے، پاکستانی کنگنا رناوت بن گئی ہوں، نازش جہانگیر

?️

کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ و ماڈل نازش جہانگیر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی ہر بات پر بلاوجہ تنازع کھڑا کردیا جاتا ہے، جس کے باعث انہیں کبھی کبھی ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے وہ پاکستانی کنگنا رناوت بن گئی ہوں۔

نازش جہانگیر نے حال ہی میں تابش ہاشمی کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی اور کیریئر سے متعلق مسلسل بنتے تنازعات پر کھل کر بات کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ جب بھی کوئی بات کرتی ہیں تو اس پر تنازع کھڑا کردیا جاتا ہے، حالانکہ اس تنازع سے انہیں کبھی کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

ان کے مطابق یہ سوچ بھی بالکل غلط ہے کہ تنازع بننے سے اداکار کو زیادہ کام ملتا ہے، کیونکہ ان کے ساتھ ایسا کبھی نہیں ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی ہر بات پر بحث چھیڑ دی جاتی ہے، جس کے باعث کبھی کبھار انہیں یوں محسوس ہوتا ہے جیسے وہ پاکستانی ’کنگنا رناوت‘ بن گئی ہوں۔

نازش جہانگیر نے اعتراف کیا کہ وہ تنازع کو پسند نہیں کرتیں کیونکہ اس پر قابو پانا بہت مشکل ہوتا ہے، اور وہ ہر ایک کو جاکر یہ وضاحت بھی نہیں دے سکتیں کہ اصل بات کیا تھی یا ان کے بارے میں تنازع کیوں بنایا گیا۔

کسی کا نام لیے بغیر انہوں نے کہا کہ ان سے متعلق تنازع اس لیے پیدا کیا گیا تھا کیونکہ انہوں نے شادی سے انکار کردیا تھا۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ خود کے بارے میں سب سے عجیب افواہیں انہوں نے یہ سنی تھیں کہ ان کی شادی ہوگئی ہے اور انہوں نے شوبز چھوڑ دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ افواہیں زیادہ تر اُس وقت گردش کرتی ہیں، جب انہیں کسی ڈرامے میں کام کیے ہوئے زیادہ عرصہ گزر جاتا ہے۔

مشہور خبریں۔

حزب اللہ کے مجاہدین کا سید حسن نصر اللہ کے نام کھلا خط

?️ 10 جنوری 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے مجاہدین نے اس جماعت کے سکریٹری جنرل

صہیونی فوج کا ایران پر حملے کرنے کے سلسلہ میں اہم بیان

?️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں:صہیونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ایران میں ان کے

اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کا معیار طے کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل

?️ 5 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تعیناتی کے لیے

کیا حقیقت میں امریکہ غزہ میں امن چاہتا ہے یا سیاسی فریب ہے؟

?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں:امریکہ خود کو غزہ میں امن کا حامی اور ثالث ظاہر

مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ بھی کورونا کا شکار ہو گئیں

?️ 2 اپریل 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ کورونا وائرس میں

ایران کی فتح کے عالمی اعتراف پر ٹرمپ کا شدید ردعمل، امریکی میڈیا پر برس پڑے

?️ 19 مئی 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف فوجی ناکامی اور عالمی میڈیا کی جانب سے

روس کے خوف سے مجھے راتوں کو نیند نہیں آتی: نیٹو کے سیکریٹری جنرل

?️ 2 جولائی 2026سچ خبریں:نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے ایک بیان میں کہا کہ نیٹو

اسرائیل، بگڑتے ہوئے تعلقات کی اصلی وجہ

?️ 5 جون 2026سچ خبریں:  سید عباس عراقچی، وزیر خارجہ ایران نے صہیونی حکومت کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے