?️
سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف قومی ہنگامی حالت میں ایک بار پھر توسیع کردی ہے۔
وائٹ ہاؤس کے 3 مارچ کو جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق ایران کے خلاف 15 مارچ 1995 کو نافذ ہونے والی قومی ایمرجنسی 15 مارچ 2022 کے بعد بھی بھرپور انداز میں برقرار رہے گی۔
واضح رہے کہ جو بائیڈن کے دعوے کے مطابق ایران کے اقدامات اور پالیسیاں امریکہ کی قومی سلامتی، خارجہ پالیسی اور معیشت کے لیے زبردست خطرہ بنی ہوئی ہیں، بیان میں مزید کہا گیاکہ امریکی صدر نے کہا کہ ان وجوہات کی بنا پر، میں نے فیصلہ کیا ہے کہ ایران کے حوالے سے قومی ہنگامی حالت کو برقرار رکھنا ضروری ہے جیسا کہ ایگزیکٹو آرڈر 12957 میں طے کیا گیا ہے اور اس خطرے کے جواب میں ایران کے خلاف جامع پابندیاں برقرار رکھنا ضروری ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایک طرف ایران اور مغربی ممالک کے درمیان کئی مہینوں سے ایٹمی سرگرمیوں کے سلسلہ میں مذاکرات جاری ہیں جنہیں ظاہری طور پر امریکہ کی بھی حمایت حاصل ہے اور دوسری طرف امریکی حکام کے اس طرح کے اقدامات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں جسے لے کر متعدد عالمی حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔


مشہور خبریں۔
حکومت عدلیہ کی ساکھ کے لیئے بہت بڑا خطرہ ہے: مریم نواز
?️ 13 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے عدالت
فروری
وینزوئلا کا امریکی غیر مستحکم کاروائیوں کے خلاف کیوبا کی حمایت کا اعلان
?️ 19 جولائی 2021سچ خبریں:وینزویلا کے نائب صدر نے کیوبا کے صدر سے ملاقات کے
جولائی
نیتن یاہو اور امریکی حکام کے درمیان کیا چل رہا ہے؟
?️ 1 مارچ 2024سچ خبریں: بعض امریکی حکام نے اعلان کیا کہ اگر صیہونی حکومت
مارچ
صیہونی حکومت کے جرم میں امریکہ برابر کا شریک
?️ 27 اکتوبر 2024سچ خبریں: نیویارک میں اقوام متحدہ میں ایرانی وفد: 1. صیہونی حکومت
اکتوبر
اسرائیلی فوجیوں کی نفرت آمیز رویے پر امریکہ کا اسرائیل سے سوال
?️ 21 ستمبر 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے جمعہ
ستمبر
یوکرین میں امریکی جنگجو کون ہیں؟:نیویارک ٹائمز کی رپورٹ
?️ 5 اپریل 2023سچ خبریں:نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ
اپریل
عالمی اداروں پر مغرب کے تسلط نےان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے: روس
?️ 23 مئی 2026 سچ خبریں:روس کی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دمتری میدویدیف نے
مئی
حریت کانفرنس نے فلسطین میں ہونے والی اسرائیلی دہشت گردی کی شدید مذمت کردی
?️ 13 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف ظلم و
مئی