?️
کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ ان کا اب ایک ہی مقصد رہ گیا ہے کہ ان کی آخرت اچھی ہو، خدا انہیں گناہوں کی معافی دیں اور ان کی نماز جنازہ اچھی ہو۔
نیلم منیر نے حال ہی میں انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالات کے جوابات دیے، جہاں انہوں نے حیران کن طور پر زندگی، موت، گناہوں، آخرت اور گناہوں کی معافی کی باتیں کرکے سب کو تشویش میں مبتلا کردیا۔
نیلم منیر جیسی بولڈ اداکارہ کی جانب سے موت، آخرت اور گناہوں کی معافی کی باتیں کہنے پر مداحوں میں تشویش پھیل گئی کہ شاید اداکارہ بیمار ہیں یا ان کی زندگی میں کچھ مشکلات آگئی ہیں۔
اداکارہ نے مداحوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے یہ انکشاف بھی کیا کہ انہیں بھارتی فلم انڈسٹری سے کام کی پیش کش ہوچکی ہے اور بعد ازاں انہوں نے واضح کیا کہ انہیں بولی وڈ نہیں بلکہ تامل فلموں میں کام کی پیش کش ہو چکی ہے۔
تاہم اداکارہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہیں کون سی فلم میں کب کام کی پیش کش ہوئی اور انہوں نے فلم میں کام کرنے سے کیوں انکار کیا؟
ایک مداح کو جواب دیتے ہوئے نیلم منیر نے کہا کہ اگرچہ ان کے موبائل فون میں ان کی پسندیدہ بہت ساری تصاویر موجود ہیں لیکن وہ پکچر گیلری میں جانا نہیں چاہتیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ ان کے موبائل کی پکچر گیلری میں ان کے ماموں کی بھی بہت تصاویر موجود ہیں اور تصاویر کو اسکرول کرنے کے دوران انہیں اپنے ماموں کی تصاویر بھی نظر آئیں گی، جنہیں وہ دیکھ نہیں پائیں گی۔
نیلم منیر نے انکشاف کیا کہ ان کے ماموں کا حال ہی میں انتقال ہوا ہے اور وہ ان کے والد کے برابر تھے، وہ ان کے بہت قریب تھیں، اس لیے وہ ان کی تصاویر نہیں دیکھ سکیں گی۔
ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ وہ اپنی زندگی میں کون سا ایک مقصد حاصل کرنا چاہتی ہیں؟ جس پر اداکارہ نے مختصر جواب دیتے ہوئے آخرت کا لفظ لکھا۔
ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ ان کا خواب کیا ہے، جس پر اداکارہ نے زندگی، موت، گناہوں، معافی اور آخرت کی باتیں لکھ کر سب کو افسردہ کردیا۔
اداکارہ نے لکھا کہ موت برحق ہے لیکن ان کا خواب اور خواہش ہے کہ ان کی نماز جنازہ اچھی ہو اور خدا کے حکم سے انہیں جنت میں اعلیٰ مقام حاصل ہو۔
نیلم منیر نے مزید لکھا کہ ان کی کوئی دنیاوی خواہش باقی نہیں ہے، انہیں اپنی آخرت کی تیاری کرنی ہے اور اچھی تیاری کرنا ان کا خواب ہے۔
اداکارہ نے لکھا کہ خدا انہیں گناہوں کی معافی دیں اور انہیں ان افراد میں شامل کریں جو خدا کو پسند ہوتے ہیں اور ان پر اپنا رحم فرمائیں۔
اداکارہ کی جانب سے موت، زندگی، مغفرت اور آخرت کی باتیں کرنے پر ان کے سیکڑوں مداح پریشان ہوگئے اور انہوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ اداکارہ کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے، ساتھ ہی بہت سارے افراد نے ان کی جانب سے مغفرت اور آخرت کی باتیں کہنے پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔


مشہور خبریں۔
ایلان ماسک نے ٹرمپ کی ٹویٹر پر واپسی سے اتفاق کیا
?️ 11 مئی 2022سچ خبریں: سوشل نیٹ ورک ٹوئٹر کے نئے مالک ایلان ماسک نے
مئی
کسی سے ذاتی عناد یا اختلاف نہیں، کچھ غلط نہیں کیا تو ریفرنس کا ڈر کیسا، جسٹس منصور
?️ 14 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے پیونی جج جسٹس منصور علی
فروری
ملک کی معیشت کمزور ہو گی تو دفاع بھی کمزور ہو گا
?️ 14 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے
جنوری
پنجاب میں پی ڈی ایم کی اِن ہاؤس تبدیلی کی خواہش ادھوری رہ گئی
?️ 19 اکتوبر 2022لاہور:(سچ خبریں) پنجاب میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی اِن ہاؤس تبدیلی کی خواہش ادھوری
اکتوبر
ترک انتخابات میں اردوغان کے مقابلے کے لیے حتمی امیدوار
?️ 5 فروری 2023سچ خبریں:ہم رفتہ رفتہ فروری کے حساس ترین دن کے قریب پہنچ
فروری
وہ شخص جو مسلح فوج کے سامنت اکیلا کھڑا رہا
?️ 30 دسمبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت لاہیا میں واقع
دسمبر
جمہوریت مختلف ممالک پر پابندیاں عائد کرنے کا امریکی بہانہ
?️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں:ماہرین کا خیال ہے کہ امریکہ جمہوریت کے قیام کے بہانے
دسمبر
سعودی عرب اسرائیل سے گیس خریدتا ہے: صہیونی میڈیا
?️ 5 فروری 2023سچ خبریں:عبرانی اقتصادی اخبار گلوبز نے انکشاف کیا ہے کہ مصر اور
فروری