?️
اسلام آباد(سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ ‘معصوم لوگوں کو قتل کرنے والوں کے حوالے سے کسی سطح پر کوئی ابہام نہیں ہےانہوں نے کہا کہ ‘یہ دہشت گردی ہے اور قصوروار دہشت گرد ہیں، ہم نے اپنی سرزمین پر دہشت گردی کی تکلیف برداشت کی ہے اور ان سب کا دکھ سمجھ سکتے ہیں، جنہوں نے بزدلانہ حملوں میں اپنے پیاروں کو کھو دیا’۔
فواد چوہدری کا یہ بیان وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے افغان ٹی وی ‘طلوع’ کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران اسامہ بن لادن کو دہشت گرد قرار دینے سے گریز کرنے کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔
جب انٹرویو لینے والے نے وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے اسامہ بن لادن کو ‘شہید’ قرار دینے کا حوالہ دیا تو شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ‘یہ ایک مرتبہ پھر سیاق و سباق سے ہٹ کر ہے، ان کی بات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا اور میڈیا کے مخصوص حصے نے ایسا کیا’۔
جب وزیر خارجہ سے پوچھا گیا کہ وہ وزیر اعظم کی بات سے عدم اتفاق کریں گے تو انہوں نے کچھ دیر کے لیے توقف کرنے کے بعد کہا کہ ‘میں چاہوں گا کہ اس بات سے آگے بڑھوں’۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال پارلیمنٹ میں خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے امریکا سے تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں واشنگٹن کی مدد کے باوجود کافی ‘تذلیل’ کا سامنا کرنا پڑا اور پھر افغانستان میں امریکا کی ناکامی کا الزام بھی اس پر لگا دیا گیا۔
انہوں نے واقعہ، جسے انہوں نے پاکستان کے لیے باعث ‘شرمندگی’ قرار دیا، یاد کرتے ہوئے کہا کہ ‘امریکیوں نے ایبٹ آباد آکر اسامہ بن لادن کو قتل، شہید کردیا، اس کے بعد کیا ہوا؟ پوری دنیا نے ہمیں ملامت کیا اور ہمارے خلاف بات کی’۔
اس وقت اپوزیشن نے وزیر اعظم کے اس بیان پر شدید تنقید کی تھی۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ عمران خان کا بیان ان کی پرتشدد انتہا پسندی کو سراہنے کی تاریخ کے مطابق ہے’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘ان کی حکومت میں ہی آرمی پبلک اسکول پشاور کے حملے میں ملوث ملزمان فرار ہوئے اور ڈینیئل پرل کے قتل میں ملوث ملزمان کو ریلیف ملا’۔
علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن نے کہا تھا کہ ‘اسامہ بن لادن کی وجہ سے ہمارا ملک آج تک دہشتگردی کا شکار ہے، وہ کارساز، لیاقت باغ اور دیگر دہشت گردی کے حملوں میں ملوث رہا’۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسامہ بن لادن کی وجہ سے ملک آج اس حالت میں ہے اور آپ (وزیراعظم عمران خان) اسمبلی کے فلور پر اسے ہیرو بنا کر پیش کر رہے ہیں، آپ آنے والی نسلوں اور دنیا کو کیا جواب دینگے؟
تاہم وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل نے وزیر اعظم کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘انہوں نے لفظ شہید کے علاوہ اسامہ بن لادن کے لیے دو بار قتل کا لفظ استعمال کیا’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘مقامی اور بین الاقوامی سطح پر ان کے بیان کو غیر ضروری طور پر متنازع بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، جبکہ وزیر اعظم کا دہشت گردی کے خلاف عزم غیر متزلزل ہے’۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کی پارٹی نے کنسیٹ کو تحلیل کرنے کی تجویز پیش کی: صیہونی میڈیا
?️ 19 جون 2022سچ خبریں: اس خبر کے بعد کہ عبوری صیہونی حکومت کی کابینہ
جون
بی آر آئی ترقی و خوشحالی کا منصوبہ ہے، وزیراعظم کا بیلٹ اینڈ روڈ اعلیٰ سطح فورم سے خطاب
?️ 18 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بیلٹ اینڈ
اکتوبر
آسٹرا زینیکا ویکسین سے متعلق نئی گائیڈلائنز جاری
?️ 16 جون 2021لاہور(سچ خبریں)قومی وزارت صحت نے آسٹرا زینیکا ویکسین سے متعلق نئی گائیڈلائنز
جون
ٹرمپ کے عالمی نظم کو تہ و بالا کرنے والے اقدامات
?️ 27 اپریل 2025سچ خبریں: روئٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
اپریل
فلسطینی استقامت مزید مضبوط ہو گئی ہے: حماس
?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں: حماس کے رہنما علی برکہ صہیونی دشمن غزہ
دسمبر
کیا حزب اللہ اسرائیلی فوج پر حملہ کرے گا ؟
?️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں:القدس کی جنگ کے دو ہفتوں کے بعد، صہیونی میڈیا نے
اکتوبر
الجولانی حکومت نے شام کی جیلوں سے درجنوں غیر ملکی دہشت گردوں کو رہا کر دیا
?️ 7 اپریل 2025 سچ خبریں:مطلع ذرائع نے شام کی جیلوں سے دہشت گرد حکومت
اپریل
یوکرین جنگ کی کمانڈ کس کے ہاتھ میں ہے؟ یوکرینی قیدی کا انکشاف
?️ 19 جون 2023سچ خبریں:روسی فوج کے ہاتھوں پکڑے گئے یوکرینی فوجی کا کہنا ہے
جون