معاون خصوصی نے سندھ، پنجاب میں کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ کی تصدیق کر دی

کورونا کیسزبڑھے تو ہنگامی صورتحال ہوسکتی ہے: فیصل سلطان

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ملک بھر خصوصاً پنجاب اور سندھ میں کورونا کی نئی قسم ڈیلٹا کے تیزی سے پھیلاؤ کی تصدیق کر دی۔ڈیلٹا وائرس ایک نئی قسم ہے جو بہت تیزی سے پھیل رہاہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور ویکسین سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ جو ویکسینز فی الوقت لگ رہی ہیں وہ اس وائرس کی اب تک سامنے آنے والی تمام اقسام سے بچاؤ کے لیے کارگر ہیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ملک بھر خصوصاً پنجاب اور سندھ میں کرونا کی نئی قسم ڈیلٹا کے تیزی سے پھیلاؤ کی تصدیق بھی کی ۔

پروگرام میں گفتگو کے دوران ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ یو کے ویرینٹ پچھلے والی عمومی قسم سے زیادہ تیزی سے پھیلا اور اب یہ جو نئی قسم ہے وہ اس سے بھی زیادہ تیز پھیلنے والی ہے جو بلاشبہ ایک چیلنج ہے لیکن اس کے کچھ حل بھی موجود ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اب تک کا مشاہدہ یہ ہے کہ پاکستان میں ویکسین لگنے کے باعث کیسز میں کمی واقع ہوئی ۔ کورونا کی نئی قسم بھارتی ویرینٹ یا ڈیلٹا کی موجودگی ملک کے زیادہ تر علاقوں میں پائی گئی۔معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کورونا کی بدلتی اور قوی ہوتی شکلوں کے حوالے سے کہا کہ یہ بات کووڈ 19 کی وبا سے پہلے بھی واضح تھی کہ جب کوئی وائرس آتا ہے تو اس کی نئی قسم عمومی طور پر پھیلنے میں تیز ہوتی ہیں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ اس کی قطعی شرح بتانا مشکل ہوتا ہے کیوں کہ اس کے لیے ہمیں تمام کیسز کو سیکوینس کرنا پڑتا ہے جو کہ کیسز کو پی سی آر کرنے سے مختلف اور تفصیل طلب کام ہوتا ہے لہٰذا اس وجہ سے ہم کیسز کی سیمپلنگ سے کام چلاتے ہیں، جس کی بنیاد پر ہم کہہ سکتے ہیں کہ ان دنوں ہمارے ہاں کورونا کی ڈیلٹا قسم غالب ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی خواہ کوئی بھی قسم ہو ایک بات تو طے ہے کہ یہ پھیلتا سانس اور کھانسی کے ذریعے ہے۔ لہٰذا جب تک ہمارے ملک میں ویکسینیشن کی شرح خاصی حد تک بڑھ نہیں جاتی ماسک کا استعمال ہمارے لیے بدستور ایک بہت بڑی ڈھال کی حیثیت رکھتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ عید الفطر کے مقابلے میں عید الاضحیٰ پر کم چھٹیاں دی گئی ہیں، حکومت کی توجہ ویکسین کی زیادہ سے زیادہ فراہمی کو یقینی بنانا ہے اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کروانا ہے، تاہم اگر کیسز کم ہوتے نظر نہ آئے تو مزید سخت اقدامات بھی کیے جا سکتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

حزب اللہ کے راکٹ کریات شمعون تک پہنچ گئے تو کیا ہوگا؟سابق صیہونی وزیر کی زبانی

🗓️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کے حملے کو

وزیر اعظم اسمبلی میں آکر میری کارگردگی کے بارے میں بتائیں

🗓️ 27 اپریل 2021کوئٹہ(سچ خبریں) پاکستان تحریکِ انصاف بلوچستان کے صدر اور وزیر تعلیم بلوچستان

امریکی یونیورسٹیوں میں اسرائیل مخالف مظاہروں کا اہم موڑ

🗓️ 29 اپریل 2024سچ خبریں: آج امریکی یونیورسٹیوں میں جو کچھ ہو رہا ہے اسے اس

سی ان ان نے امریکی معیشت کے بارے میں بائیڈن کے جھوٹ کو بے نقاب کیا

🗓️ 11 جون 2022سچ خبریں:    سی ان ان نیٹ ورک نے اس ملک کی

اسرائیل کی بحری ناکہ بندی 

🗓️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں: اسرائیلی بحریہ کے سابق کمانڈر ایلیزر ماروم نے کہا کہ ابھی

صہیونیوں کی گہرائیوں میں ایران کے اثر و رسوخ کی کتاب

🗓️ 22 مارچ 2022سچ خبریں:  والہ نیوز نے کتاب کی اشاعت اور مارکیٹ میں داخلے

کورونا وائرس کی تینوں ویکسینوں میں کیا مماثلت ہیں

🗓️ 9 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} دنیا بھر کے سائنس دانوں نے کورونا وائرس

آئی جی پولیس کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

🗓️ 6 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) آئی جی اسلام آباد پولیس قاضی جمیل الرحمان کو عہدے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے