?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن نے ملک میں بیک وقت انتخابات سے پیچھے نہ ہٹنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں بیک وقت ملک میں انتخابات کے فیصلے سے پیچھے نہ ہٹنے کا فیصلہ کیا گیا۔
پی ٹی آئی کے مطالبات پر حتمی فیصلے کے حوالے سے تمام اتحادی جماعتوں خصوصاً جے یوآئی ف کو آن بورڈ لیا جائے گا، اجلاس میں نواز شریف نے بھی ویڈیو لنک کےذریعے شرکت کی اور دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے پہلے عوام کو ریلیف اور پھر انتخابات میں جانے کی ہدایت کی۔
قائد مسلم لیگ ن نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، انتخابات سے قبل عوامی ریلیف کیلئے پالیسیاں بنائی جائیں، عوام کو بہت جلد ریلیف بارے خوشخبری دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے دن رات محنت کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، ساڑھے 3 برس میں ملک اور عوام دشمنوں نے ترقی کو تباہ کردیا، پاکستان کے عوام ان کو کبھی معاف نہیں کرے گی، ساڑھے تین سال ملک کو نقصان پہنچانے والوں کی گارنٹی دینے والا کوئی نہیں، کچھ لوگوں کو ترقی ہضم نہیں ہوتی، عوام کو ایسے افراد سے بچنا ہوگا۔
دوسری طرف وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کا مؤقف ہے کہ بجٹ کے بعد اسمبلیاں تحلیل کی جائیں، آڈیو لیکس کے معاملے کی انکوائری ہوسکتی ہے، جس کی آڈیو لیک ہوئی اس کو انکوائری کیلئے سامنے آنا ہوگا۔ رانا ثنا اللہ نے پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپے سے متعلق کہا کہ پنجاب پولیس وفاق کے ماتحت نہیں ہے، صوبائی حکومت چھاپے کیلئے پیشگی اطلاع دینے کی پابند تھی، دروازہ توڑ کر کسی کے گھر میں داخلے کی اجازت نہیں ہوتی۔


مشہور خبریں۔
شہید نصراللہ؛ اسلام کا مساوی کردار
?️ 20 فروری 2025سچ خبریں: شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید سید ہاشم صفی
فروری
مراکشی لڑکے ریان اور یمنی بچوں کی کہانی
?️ 8 فروری 2022سچ خبریں: مراکش سے تعلق رکھنے والے 5 سالہ لڑکے ریان نے
فروری
صیہونیوں کی مخالفت کے جرم میں انڈونیشیا ورلڈ کپ کی میزبانی سے محروم
?️ 30 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونیوں کی میزبانی سے انکار کی وجہ سے انڈونیشیا انڈر 20
مارچ
ٹرمپ کا غزہ منصوبہ, عرب دنیا کے لیے ایک نیا امتحان
?️ 4 اکتوبر 2025ٹرمپ کا غزہ منصوبہ, عرب دنیا کے لیے ایک نیا امتحان رپورٹ
اکتوبر
یوکرین کا دنیا کے نقشے سے غائب ہونے کا امکان
?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:روسی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ نے اس بات پر زور
جولائی
گندم اسکینڈل پر شاید اگلی حکومت میں انکوائری کریں گے، عدالت کا نیب پراسیکیوٹر سے مکالمہ
?️ 6 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک کیس کی سماعت
مئی
جاپان کا نئے عالمی نظام کی تعمیر نو کا مطالبہ
?️ 8 جنوری 2023سچ خبریں:جاپان کے وزیر تجارت و صنعت یاسوتوشی نیشیمورا نے واشنگٹن میں
جنوری
ناسا کے خلائی جہاز کی سورج کے قریب تاریخی پرواز، کائنات کے اہم راز منکشف ہونے کا امکان
?️ 25 دسمبر 2024سچ خبریں: امریکی خلائی ادارے ناسا کے معروف ’پارکر سولر پروب‘ نے
دسمبر