سچ خبریں:5 سالہ فلسطینی بچی آلاء قدوم کی والدہ بار بار اپنے بچی کو گھر کی کھڑکی سے اس امید پر پکارتی رہی کہ وہ پڑوسی بچیوں کے ساتھ کھیل رہی ہے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
صیہونی حکومت نے کل شام کو غزہ پر حملہ کرکے دس سے زائد فلسطینیوں کو شہید اور درجنوں کو زخمی کردیا، غزہ کے رہائشی علاقوں پر صیہونی حکومت کے راکٹ گرنے کے نتیجے میں ایک 5 سالہ بچی آلاء قدوم بھی شہید ہوگئی۔
5 سالہ فلسطینی بچی آلاء قدوم ابھی اسکول میں داخلہ لینے کی تیاری ہی کر رہی تھی کہ بچوں کی قاتل اور نسل پرست صیہونی حکومت نے اس کے تمام خوابوں کو اپنے راکٹ سے خاک میں ملا دیا، 5 سالہ علا نے جمعہ کو اپنا پسندیدہ بچوں کا پروگرام دیکھا اور اپنی ماں سے ایک ذہین لڑکی کی کہانی سنی،اس چند لمحوں کے بعد جب وہ “شجاعی” محلے میں اپنے گھر کے سامنے کھڑی تھی کہ صیہونی غاصب حکومت کے میزائل کا نشانہ بن گئی۔
اس بچی کی ماں کو ابھی تک اس کے کھونے پر یقین نہیں آیا اور وہ گھر کے کونے کونے میں اپنی چھوٹی بیٹی علاء کو ڈھونڈ رہی ہیں کہ وہ کہیں مل جائے پر صیہونیوں نے اسے ہمیشہ کے لیے اپنی ماں سے الگ کر دیا ہے۔