مسلم لیگ ن کا ملک میں بیک وقت انتخابات سے پیچھے نہ ہٹنے کا فیصلہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن نے ملک میں بیک وقت انتخابات سے پیچھے نہ ہٹنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں بیک وقت ملک میں انتخابات کے فیصلے سے پیچھے نہ ہٹنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے مطالبات پر حتمی فیصلے کے حوالے سے تمام اتحادی جماعتوں خصوصاً جے یوآئی ف کو آن بورڈ لیا جائے گا، اجلاس میں نواز شریف نے بھی ویڈیو لنک کےذریعے شرکت کی اور دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے پہلے عوام کو ریلیف اور پھر انتخابات میں جانے کی ہدایت کی۔

قائد مسلم لیگ ن نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، انتخابات سے قبل عوامی ریلیف کیلئے پالیسیاں بنائی جائیں، عوام کو بہت جلد ریلیف بارے خوشخبری دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے دن رات محنت کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، ساڑھے 3 برس میں ملک اور عوام دشمنوں نے ترقی کو تباہ کردیا، پاکستان کے عوام ان کو کبھی معاف نہیں کرے گی، ساڑھے تین سال ملک کو نقصان پہنچانے والوں کی گارنٹی دینے والا کوئی نہیں، کچھ لوگوں کو ترقی ہضم نہیں ہوتی، عوام کو ایسے افراد سے بچنا ہوگا۔

دوسری طرف وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کا مؤقف ہے کہ بجٹ کے بعد اسمبلیاں تحلیل کی جائیں، آڈیو لیکس کے معاملے کی انکوائری ہوسکتی ہے، جس کی آڈیو لیک ہوئی اس کو انکوائری کیلئے سامنے آنا ہوگا۔ رانا ثنا اللہ نے پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپے سے متعلق کہا کہ پنجاب پولیس وفاق کے ماتحت نہیں ہے، صوبائی حکومت چھاپے کیلئے پیشگی اطلاع دینے کی پابند تھی، دروازہ توڑ کر کسی کے گھر میں داخلے کی اجازت نہیں ہوتی۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کا امریکہ میں مہنگائی سے انکار

?️ 27 اگست 2025ٹرمپ کا امریکہ میں مہنگائی سے انکار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے

کراچی کے مسائل کو نظر انداز نہیں کر سکتے : وزیر اعظم

?️ 11 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)  وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی

یمنی بحریہ کیسی ہے؟

?️ 26 جنوری 2024سچ خبریں: گزشتہ دہائی کے دوران جنگ اور پابندیوں کے باوجود یمنی

ٹرمپ کی بی بی سی کے خلاف شکایت؛ 5 ارب ڈالر کے ہرجانے کی درخواست

?️ 16 دسمبر 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بی بی سی کے خلاف اپنی

امداد یا اثر و رسوخ کا آلہ؟ سی آئی ڈی اے کی تحلیل کے بعد کینیڈا کی ترقیاتی پالیسیوں کو دوبارہ پڑھنا

?️ 30 اکتوبر 2025سچ خبریں: کینیڈا کی ترقیاتی پالیسی، جو کبھی سیڈا کے نام سے

امریکہ کی جانب سے ایرانی تیل پر دوبارہ پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ 

?️ 8 جولائی 2026سچ خبریں:  امریکہ کی جانب سے ایران کے تیل پر پابندیوں کے

امریکہ کی مقبوضہ بیت المقدس میں جاسوسی کا ہیڈکوارٹر بنانے کی کوشش

?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:    قانونی مرکز اسرائیل میں عرب اقلیت کی حمایت نے

سعودی عرب کا مشہور سعودی مبلغ کو رہا 

?️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: انسانی حقوق سے منسلک سعودی اکاؤنٹس نے بتایا کہ ممتاز سعودی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے