?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے دو طرفہ امداد کی تصدیق کا خیرمقدم کیا لیکن اسلام آباد کے ساتھ معاہدے پر مہر لگانے کے لیے مزید یقین دہانیاں مانگی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی وفد اور آئی ایم ایف کے عملے اور انتظامیہ کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں کے دوران، مضبوط پالیسیوں کو برقرار رکھنے اور عملدرآمد کی کوششوں میں مدد کے لیے خاطر خواہ مالی اعانت فراہم کرنے کا معاہدہ ہوا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ آئی ایم ایف ان کوششوں کی حمایت کر رہا ہے اور نویں بیرونی فنڈ سہولت کے جائزے کی کامیاب تکمیل کے لیے راہ ہموار کرنے کے لیے جلد از جلد ضروری مالیاتی یقین دہانیاں حاصل کرنے کا منتظر ہے۔
اس ضمن میں سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فنڈ ابھی تک دوست ممالک کی یقین دہانیوں کا انتظار کر رہا ہے جو حکومت کے اس بیان کی مخالفت ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالر اور متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر کی یقین دہانی سے مسئلہ حل ہو جائے گا۔
خیال رہے کہ اسحٰق ڈار نے بتایا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کے لیے ایک ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے، اس تصدیق سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض کے حصول میں حائل ایک اہم رکاوٹ دور ہوگئی ہے۔
وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ اسٹیٹ بینک نے انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا سے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کے قرض میں سے 30 کروڑ ڈالر مالیت کے آخری قسط وصول کر لی ہے۔
آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے امید ظاہر کی تھی کہ پاکستان اپنا موجودہ پروگرام مکمل کر لے گا۔
انہوں نے واشنگٹن میں ایک نیوز بریفنگ میں کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہر کسی کی خیر سگالی اور پاکستانی حکام کی جانب سے پہلے سے طے شدہ معاہدے پر عمل درآمد کے ساتھ، ہم اپنے موجودہ پروگرام کو کامیابی سے مکمل کر سکتے ہیں’۔
دوسری جانب اسحٰق ڈار نے آئی ایم ایف/ورلڈ بینک کی موسم بہار کی میٹنگوں کے حصے کے طور پر ایک ویڈیو لنک کے ذریعے ایشین انفراسٹرکچر اینڈ انویسٹمنٹ بینک کے صدر جن لیکو کے ساتھ ایک ورچوئل میٹنگ کی۔
اس حوالے سے جاری ایک سرکاری اعلان میں کہا گیا کہ اسحٰق ڈار نے موجودہ اقتصادی نقطہ نظر کا اشتراک کیا اور اے آئی آئی بی کے صدر کو پائیدار ترقی کے لیے حکومت کی اقتصادی پالیسیوں اور اصلاحات سے آگاہ کیا۔
اعلان میں کہا گیا کہ اے آئی آئی بی کے صدر نے پاکستان کے ساتھ بینک کے تعلقات کو سراہا۔


مشہور خبریں۔
انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کاعید الفطر کی نماز عیدگاہ سرینگر میں ادا کرنے کا اعلان
?️ 30 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
مارچ
صیہونی حکومت کے خلاف ایران کی کارروائی پر نیتن یاہو کے دفتر کا ردعمل
?️ 14 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ
اپریل
تیونس کی النہضہ تحریک کے رہنما پر ملک چھوڑنے پر پابندی
?️ 28 مئی 2022سچ خبریں: تیونس کے عدالتی ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا کہ ملک
مئی
زیلنسکی میلونی کی موجودگی میں فیکٹری سیٹنگز میں واپس
?️ 22 فروری 2023سچ خبریں:اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے کل منگل کو کیف
فروری
غزہ میں صیہونی جرائم کے 150 دنوں کے جامع اور چونکا دینے والے اعدادوشمار
?️ 5 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کی حکومت نے ایک رپورٹ میں غزہ میں گزشتہ
مارچ
روس ڈونیٹسک صوبے میں گھسنا چاہتا ہے: لندن کا دعویٰ
?️ 9 جون 2022سچ خبریں: اسی وقت جب روسی وزیر دفاع نے اعلان کیا کہ
جون
ڈنمارک پولیس کا ایرانی خاتون کے ساتھ توہین آمیز سلوک؛ایران کا احتجاج
?️ 12 اپریل 2022سچ خبریں:ڈنمارک پولیس نے ایرانی پناہ گزین خاتون کے ساتھ پر تشدد
اپریل
غزہ جنگ میں امریکہ نے اب تک صیہونی حکومت کی کتنی مالی امداد اور اسلحہ جاتی امداد کی ہے؟
?️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کے خلاف صیہونی حکومت
اپریل