حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری بھیج دی گئی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری بھجوا دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز سامنے آئی ہے جس کے لیے اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری حکومت کو بھیج دی ہے، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 5 سے 7 روپے تک کمی کی جا سکتی ہے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 77.72 ڈالر فی بیرل تک رہی ہے، جس کو مد نظر رکھتے ہوئے اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سفارشات پر وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار وزیر اعظم شہبازشریف سے مشاورت کریں گے، جس میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار بھی رکھی جا سکتی ہیں، تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ آج کیا جائے گا۔

آئندہ 15 دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔ اسی حوالے سے آئل کمپنیز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم مئی سے پٹرول کی قیمت میں ساڑھے 4 روپے لیٹر کمی متوقع ہے، آئندہ ماہ کی پہلی تاریخ سے ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر تک کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ دوسری طرف وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کچھ ہفتوں میں ہمارے پاس پیٹرولیم مصنوعات کے کارگو آجائیں گے، امید ہے عیدالاضحی تک پٹرولیم مصنوعات سے متعلق اچھی خبریں آئیں گی۔

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو روس 18 ڈالر فی بیرل تک ڈسکاؤنٹ پر تیل فراہم کر رہا ہے جب کہ ادائیگیاں چینی کرنسی یوآن میں کی جائے گی، پاکستان نے ٹیسٹ کیس کے طور پرروس سے کروڈ آئل کے امپورٹ کے لیے پہلا آرڈر دے دیاہے، روس سے ایک لاکھ ٹن کروڑ آئل کی پہلی شپمنٹ مئی کے آخری یا جون کے پہلے ہفتے میں پاکستان پہچنے گی، اس شپمنٹ پر پاکستان کو 18 ڈالر فی بیرل تک ڈسکاؤنٹ حاصل ہو گا۔

مشہور خبریں۔

سپریم کورٹ: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی نظرثانی کی درخواست پر سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی

?️ 11 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے تحریک انصاف کی

جنگیں امریکی دفاعی صنعت کے لیے منافع بخش تجارت بن چکی ہیں: سابق امریکی قانون ساز

?️ 30 جون 2026سچ خبریں:سابق امریکی قانون ساز نے کہا ہے کہ جنگیں امریکی دفاعی

یمن جنگ کے بارے میں امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان اختلاف

?️ 20 اپریل 2023سچ خبریں:یمن جنگ کے بارے میں پینٹاگون کی نئی افشاء کردہ دستاویزات

امریکی صدارتی امیداوار نے اس ملک کی خانہ جنگی کی اصلی وجہ کیوں نہیں بتائی؟

?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: 2024کے امریکی صدارتی انتخابات کے لیے ریپبلکن امیدوار کی جانب

امریکی جمہوریت بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والےہتھیار ہے: چین

?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں:چین کی وزارت خارجہ نے امریکہ کی میزبانی میں منعقدہ نام

ملک بھر میں ایک ہی تعلیمی نصاب ہوگا:وزیر تعلیم

?️ 16 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر تعلیم

سوشل میڈیا میں امریکی اقدامات پر چین کا ردعمل

?️ 18 جون 2024سچ خبریں: چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ

گوگل کے سی ای او کیخلاف مقدمہ درج

?️ 27 جنوری 2022نیویارک (سچ خبریں)گوگل کے سی ای او کے خلاف مقدمہ درج کر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے