?️
سچ خبریں:یمن جنگ کے بارے میں پینٹاگون کی نئی افشاء کردہ دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ ریاض خود کو یمن جنگ کی دلدل سے بچانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن واشنگٹن ریاض کے طرز عمل کے خلاف ہے اور صنعاء کے ساتھ جنگ جاری رکھنا چاہتا ہے۔
امریکی میگزین انٹرسیپٹ نے منگل کے روز یمن کی صورتحال کے بارے میں پینٹاگون کی خفیہ دستاویزات کی اپنی تحقیقات میں انکشاف کیا ہے کہ یمن کی نازک صورت حال یہ ظاہر کرتی ہے کہ سعودی عرب خود کو یمنی جنگ کی دلدل سے بچانے اور اپنی کرائے کی افواج کی حمایت بند کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انٹرسیپٹ میگزین نے افشا ہونے والی خفیہ دستاویزات کے بارے میں اپنی تحقیقات میں لکھا ہے کہ ان دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب اپنی پراکسی فورسز کے لیے اپنی حمایت ختم کرنے اور یمن میں جنگ کی دلدل سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے تیار ہے۔
اس امریکی ویب سائٹ کے مطابق یہ فوجی دستاویزات ایسی شقوں پر مشتمل ہیں جو اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ امریکہ صنعا کے ساتھ جنگ جاری رکھنے کے لیے ریاض کے ارادے سے آگاہ ہے جس پر اسے تشویش ہے یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے سفارت کاروں کو یمن بھیج کر جنگ بندی کے لیے ہونے والے مذاکرات کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہا ہے نیز صنعا حکومت پر دباؤ ڈال رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یمن کے امور کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی Tim Linderking صنعاء کے ساتھ جنگ روکنے کے سعودی عرب کے ارادے کے بارے میں جان کر 11 اپریل کو ریاض پہنچ گئے ہیں تاکہ ریاض کے حکام کو واشنگٹن کی اس جنگ کے خاتمے کی مخالفت سے آگاہ کریں نیز صنعاء کا مقابلہ کرنے والی پراکسی فورسز کو وائٹ ہاؤس کی مسلسل فوجی حمایت کی یقین دہانی کرائے۔
انٹرسیپٹ کے مطابق پینٹاگون کی لیک ہونے والی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ چین کی جانب سے ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے ثالث کا عہدہ سنبھالنے سے قبل ریاض یمن میں جنگ روکنے اور اپنی پراکسی فورسز کی حمایت ختم کرنے کے لیے تیار تھا۔


مشہور خبریں۔
پیکا ایکٹ ترمیمی بل کے خلاف صحافی برادری کا ملک بھر میں احتجاج
?️ 28 جنوری 2025لاہور: (سچ خبریں) پی ایف یوجے کی کال پر صحافی برادری نے
جنوری
حزب اللہ کے مقابلے میں اسرائیل کی شدید اسٹریٹجک کمزوری
?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کی کم آبادی، محدود جغرافیائی حدود اور مرکزی دفاعی
ستمبر
کیا اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ ہونے والی ہے؟
?️ 28 نومبر 2021سچ خبریں:نیویارک ٹائمز آج لکھا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان
نومبر
صیہونی صدر کی اردنی بادشاہ کے ساتھ خفیہ ملاقات
?️ 5 ستمبر 2021سچ خبریں:غیر قانونی صیہونی ریاست کے صدر نے ادرن کے دارالحکومت میں
ستمبر
امریکہ یمن میں کیا کرنے جا رہا ہے ؟
?️ 20 اگست 2023سچ خبریں:یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانس گرنڈ برگ
اگست
بلوچستان ہائی کورٹ کا ماہ رنگ بلوچ سمیت 92 سے زائد کارکنوں کی رہائی کا حکم
?️ 28 اپریل 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان ہائیکورٹ نے حکومت بلوچستان کو تھری ایم پی
اپریل
عراق میں داعش کی موجودہ پالیسی
?️ 20 دسمبر 2022سچ خبریں:ایک عراقی سیاسی تجزیہ کار نے کہا کہ امریکہ کے حکم
دسمبر
اگلے چند روز میں افغانستان سے امریکی انخلاء مکمل ہونے کا امکان
?️ 30 جون 2021سچ خبریں:سی این این نے متعدد امریکی حکومتی عہدیداروں کے حوالے سے
جون