?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان نئے معاہدے کے بعد جڑواں شہروں میں 11 روز بعد معمولات زندگی بحال ہوگئے ہیں کالعدم تنظیم ٹی ایل پی کا لانگ مارچ ختم ہونے کے بعد راولپنڈی میں 10 روزسےبندراستےکھول دیئےگئے۔
راولپنڈی کی مصروف مری روڈپر لگے کنٹینرز ہٹادیئے گئے۔ ٹریفک پولیس نےتمام رکاوٹیں ہٹادیں۔مری روڈصدرسےفیض آبادتک ٹریفک بحال ہو گئی۔مری روڈ پر قائم تمام تعلیمی ادارے، بینک اور کاروباری مراکز آج معمول کے مطابق کھلے ہیں، مظاہرین کو روکنے کے لیے مری روڈ پر لگائی گی تمام رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں، مری روڈ کو مریڑ چوک سے فیض آباد انٹرچینج تک کھول دیا گیا، مری روڈ کی تمام رابطہ سڑکوں پر بھی ٹریفک رواں دواں ہے، میٹرو بس سروس اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی بحال ہے۔
اس کے علاوہ میٹرو بس انتظامیہ کے مطابق رحمان آباد اسٹیشن پولیس کی موجودگی کے باعث بند ہے، باقی تمام اسٹیشنز مسافروں کے لیے کھلے ہیں۔ دوسری جانب جی ٹی روڈ جہلم سے وزیرآباد تک بند ہے، نیشنل ہائی ویز پولیس کے مطابق جی ٹی روڈ پر کل تک ٹریفک بحال ہوجائے گی۔ راولپنڈی سے اسلام آباد کے درمیان میٹرو بس سروس بھی بحال کر دی گئی۔ سڑکیں اور میٹرو بس بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز حکومت پاکستان اور کالعدم تنظیم کے مابین اعتماد باہمی کے ماحول میں تفصیلی مذاکرات کے بعد اتفاق رائے سے معاہدہ طے پا گیا تھا۔ واضح رہے کہ ٹی ایل پی کے احتجاج اور دھرنے کی دھمکی کے پیش نظر جُڑواں شہروں میں مختلف شاہراہوں کو بند کیا گیا تھا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔ سڑکیں اور میٹرو بس بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


مشہور خبریں۔
ٹی ٹی پی کے خوارج کا اصل چہرہ بے نقاب، بچوں کو بندوق تھما دی
?️ 20 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) ٹی ٹی پی کا اصل چہرہ بےنقاب ہوگیا
مارچ
ایران امریکہ کا ازلی دشمن: امریکی جنرل
?️ 7 اپریل 2022سچ خبریںامریکی مسلح افواج کے سربراہ نے ایران اور دیگر تین ممالک
اپریل
اسرائیل غزہ کے بچوں سے بھی خوفزدہ
?️ 20 فروری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے 14 ٹی وی چینل نے منگل کی
فروری
2023 صیہونی حکومت کی تاریخ کا بدترین سال
?️ 2 جنوری 2024سچ خبریں:صہیونی سوشل نیٹ ورکس پر گراف کے مطابق الاقصیٰ طوفان آپریشن
جنوری
سپریم کورٹ نے 9 مئی کے مزید کئی مقدمات سماعت کیلئے مقرر کردیئے
?️ 10 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے 9 مئی کے
اپریل
پارلیمان کا قانون سازی کا اختیار آئین میں دی گئی حدود کے تابع ہے، جسٹس منصور علی شاہ
?️ 21 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جسٹس منظور علی شاہ کے
ستمبر
بھارت کی انتہاپسند مودی سرکار نے مسلہ کشمیرپر پاکستان کے ساتھ کسی بھی سطح پر بات چیت کے امکان کو مسترد کردیا
?️ 6 اکتوبر 2022سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے مرکزی وزیر داخلہ اور وزیراعظم مودی کے
اکتوبر
ٹرمپ نے نتنیاہو سے کہا؛ تم واقعی پاگل ہو، اگر میں نہ ہوتا تو تم ابھی جیل میں ہوتے
?️ 2 جون 2026 سچ خبریں:نیوز ایجنسی ایکسیوس نے ایک معروف ذریعے کے حوالے سے
جون