?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جسٹس منظور علی شاہ کے تحریر کردہ ایک فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پارلیمان کا قانون سازی کا اختیار آئین میں دی گئی حدود کے تابع ہے، جبکہ کسی قانون کے ماضی سے اطلاق کے حوالے سے عدالتوں کے فیصلے شہریوں کے حقوق سلب کر سکتے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے پارلیمنٹ کے قانون سازی کے اختیار پر اہم فیصلہ سنادیا۔
ٹیکس مقدمے میں 41 صفحات کا فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا جس میں سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ پارلیمان کا قانون سازی کا اختیار آئین میں دی گئی حدود کے تابع ہے، پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کو آرٹیکل 142 قانون سازی کا اختیار دیتا ہے جبکہ پارلیمنٹ ایسی قانون سازی بھی کر سکتی ہے جس کا ماضی سے اطلاق ہوتا ہو۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ قوانین کا ماضی سے اطلاق ہونا آئین سے مشروط ہے، لفظ آئین سے مشروط کا مطلب واضح ہے کہ قانون سازی آئین میں دی گئی حدود کے مطابق ہی ممکن ہے، آئین پارلیمان پر پابندی عائد کرتا ہے کہ آرٹیکل 9 اور 28 میں دیے گئے حقوق ختم نہیں کیے جاسکتے۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ آرٹیکل 12 کے مطابق فوجداری معاملات میں قوانین کا ماضی سے اطلاق نہیں ہوسکتا، صرف آئین شکنی سے متعلق فوجداری معاملے پر قانون سازی ماضی سے ہوسکتی ہے، سول حقوق کو ماضی سے لاگو کرنے کا پارلیمان اور صوبائی اسمبلیوں کو اختیار نہیں جبکہ قانون کے ماضی سے اطلاق سے فریقین کے حقوق متاثر ہوسکتے ہیں۔
تحریری فیصلے میں جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ شہریوں کو موجودہ قوانین کا علم ہوتا ہے جس کے مطابق وہ اپنے امور انجام دیتے ہیں، مستقبل میں اگر کوئی قانون بنے تو اس کا ماضی کے اقدامات پر اطلاق کیسے ممکن ہے؟
انہوں نے لکھا کہ عدالتوں کو سمجھنا ہوگا کہ قوانین کے ماضی سے اطلاق سے حتمی ہوچکے معاملات بھی دوبارہ کھل سکتے ہیں، فیصلے کے مطابق کسی قانون کی دو تشریحات ممکن ہوں تو وہی کرنی چاہیے جو لوگوں کے حقوق کا تحفظ کرے، جتنی زیادہ ناانصافی ہوگی مقننہ کا کردار بھی اتنا ہی واضح ہونا چاہیے جبکہ عدالت ماضی میں قرار دے چکی کہ قانون میں ترمیم یا قانون ختم کرنا ایک ہی جیسا ہے۔
سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ کوئی بھی ترمیم دراصل کسی نہ کسی انداز میں قانون یا کسی شق کا خاتمہ ہی ہوتا ہے، ماضی سے اطلاق صرف انہی قوانین کا ممکن ہے جو پہلے سے دیے گئے حقوق کو ختم نہ کرے۔
عدالت نے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے نجی کمپنیوں کی اپیلیں جزوی طور پر منظور کرلی ہیں۔


مشہور خبریں۔
’تم دیکھنا میں ہی بھارت کو شکست دوں گی‘، یمنیٰ زیدی کی ڈیبیو فلم ’نایاب‘ کا ٹریلر جاری
?️ 11 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) ٹی وی کی مقبول اداکارہ یمنیٰ زیدی کی ڈیبیو
دسمبر
ٹرمپ موساد کے جال میں کیسے پھنس گئے؟
?️ 22 مئی 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف جنگ اور مذاکرات کے درمیان پھنسے ڈونلڈ ٹرمپ
مئی
امریکی کانگریس کے وسط مدتی انتخابات کے اصلی ہارنے والے
?️ 15 نومبر 2022سچ خبریں:نتائج سے قطع نظر 2022 کے امریکی انتخابات کو ریاستہائے متحدہ
نومبر
ٹرمپ کی ایران کے خلاف ایک بار پھر دھمکیاں
?️ 23 جولائی 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کے خلاف
جولائی
مشترکہ خاندان میں رہنے کی وجہ سے فائدے میں ہوں، منیب بٹ
?️ 18 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکار منیب بٹ نے کہا ہے کہ ان کے
دسمبر
نیٹن یہو جھوٹا ہے، ہماری موت چاہتا ہے : صیہونی قیدی
?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ پٹی میں مقیم حماس کی عسکری شاخ عزالدین القسام
اپریل
اسرائیلی فوج کی درندگی، 20 سال قید کے بعد رہا ہونے والے فلسطینی کو چند گھنٹوں بعد دوبارہ گرفتار کرلیا
?️ 31 مارچ 2021غزہ (سچ خبریں) اسرائیلی فوج نے وحشیانہ کاروائی کرتے ہوئے فلسطینی شخص
مارچ
اسرائیل میں اسلحہ لائسنس کی درخواستوں میں تین گنا اضافہ
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:ایک صہیونی میگزین نے اعتراف کیا ہے کہ فلسطینی نوجوانوں کی
ستمبر