?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں محسن عزیز کی زیرصدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس ہوا ، جس میں پنجگور اورنوشکی میں شہید سیکیورٹی فورسزکےجوانوں کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔شیخ رشید احمد نے سینیٹ کمیٹی برائے داخلہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹی پی سے شروع میں افغان طالبان نے بات چیت کی اور کوشش کی کہ ٹی ٹی پی کے لوگ پاکستان کے ساتھ معاملات طے کریں لیکن مذاکرات آگے نہیں چل سکے، ٹی ٹی پی کی شرائط ایسی تھیں جو نہیں مانی جاسکتی تھیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ افغانستان کے بارڈرایریاز میں یہ لوگ موجودہیں، ٹی ٹی پی کے بہت سے گروپ شاید اکٹھے بھی ہوئے، ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد اسلام آباد میں مارے گئے۔
شیخ رشید نے کہا کہ ٹی ٹی پی کی شرائط ہماری حکومت کو قبول نہیں، سیز فائر انہوں نے خود ختم کیا ہے، ابھی بھی ہمارے لوگ گئے ہیں لیکن اشارے ملے ہیں کہ مذاکرات کامیاب نہیں ہوں گے کیونکہ وہ لوگ اپنی شرائط پر قائم ہیں۔ نوشکی اور پنجگور حملوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کل کے واقعات میں کمیونی کیشن پکڑی گئی ہے ، یہ لوگ افغانستان اور بھارت کےساتھ رابطے میں تھے، ہمارے7لوگ شہیدہوئے ہیں۔
شیخ رشید نے خبردار کیا کہ دہشت گردملک میں کہیں بھی کوئی واردات کرسکتے ہیں، ہم نےتمام چیف سیکرٹریزکوہدایت کی ہےفورسز کو الرٹ رکھیں، سیز فائر انہوں نے خود ختم کیا ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاک فوج یا سول آرمڈ فورسز کے خلاف کوئی ہو گا تو اسے جواب دینا ہو گا، کالعدم ٹی ٹی پی سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں تاہم طالبان کے ساتھ ہماری بات چیت بہت اچھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کے ساتھ ہمارے تعلقات اچھے ہیں اور وزیر اعظم کی کوشش ہے دنیا طالبان کی معاشی مدد کرے۔
مشہور خبریں۔
بائیڈن ملک کی صورتحال سے بے خبر ہیں؛ لوگ کھانا نہیں خرید سکتے: کانگریسی لیڈر
?️ 17 جون 2022سچ خبریں: امریکی کانگریس کی سابق رکن تلسی گبارڈ نے اپنے صدر
جون
صیہونی فوج قابض کابینہ سے کیوں غصہ ہے؟ صیہونی میڈیا کا اعتراف
?️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے تسلیم کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب
دسمبر
ٹرمپ کے عالمی نظم کو تہ و بالا کرنے والے اقدامات
?️ 27 اپریل 2025سچ خبریں: روئٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
اپریل
فرانس میں ایک مشکوک صحافی گرفتار
?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں:فرانس میں داخلی انٹیلی جنس ایجنسی کے ایجنٹوں نے اس میڈیا
ستمبر
شمالی شام میں سات ترک فوجی ہلاک اور زخمی
?️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں:نیوز ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شمالی شام میں ترکی
اکتوبر
پرتگال میں ہزاروں اساتذہ کا مظاہرہ
?️ 13 فروری 2023سچ خبریں:پرتگال کے دارالحکومت میں دسیوں ہزار اساتذہ کم تنخواہوں کے خلاف
فروری
کیا دفعہ 370 پر سماعت ہوگی؟
?️ 12 جولائی 2023سچ خبریں: بھارتی سپریم کورٹ نے آئندہ دو اگست سے کشمیر کو
جولائی
انٹرنیٹ صارفین کا بائیڈن کے مضحکہ خیز دعوے کا جواب
?️ 21 مئی 2024سچ خبریں: سائبر اسپیس صارفین نے ایک ویڈیو کلپ شائع کرکے امریکی
مئی