?️
اسلام آباد (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 12 مئی سے بنگلہ دیش، پاکستان، نیپال اور سری لنکا پر سفری پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا ملک کی نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مذکور پیش رفت سے آگاہ کیا۔
اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پابندی کے دوران متحدہ عرب امارات سے بنگلہ دیش، پاکستان، نیپال اور سری لنکا کے لیے مسافروں کی منتقلی کی اجازت ہوگی۔
اس فیصلے میں مسافروں کے داخلے کی معطلی میں توسیع بھی شامل ہے جو متحدہ عرب امارات سے قبل 14 دن کے لیے ان چاروں ممالک میں تھے پابندی میں ان ممالک سے آنے والی ٹرانزٹ پروازیں بھی شامل ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات کے شہریوں سمیت چاروں ممالک کے منظور شدہ سفارتی مشن پر آنے والے افراد، سرکاری وفود، کاروباری طیاروں میں سفر کرنے والے افراد، اور گولڈن رہائشی ہولڈرز کو استثنی حاصل ہوگا انہوں نے کہا کہ تاہم یہ افراد احتیاطی تدابیر سے مشروط ہوں گے جس میں 10 روزہ قرنطینہ اور پی سی آر ٹیسٹ شامل ہے۔
اتھارٹی کے مطابق مذکورہ ٹیسٹ ہوائی اڈے میں داخل ہونے کے چوتھے اور آٹھویں روز ہوگا یو اے ای نے سفر سے قبل پی سی آر ٹیسٹنگ کے دورانیے 72 سے گھٹ کر 48 گھنٹے کردیا ہے متحدہ عرب امارات نے گزشتہ ماہ بھارت سے آنےوالے مسافروں کے داخلے پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔
متعدد ممالک نے بھارت سے آنے والے مسافروں پر پابندی عائد کردی ہے جہاں کورونا سے ہر روز سیکڑوں کیسز اور اموات کی اطلاعات ہیں فلپائن، اٹلی، یو اےای اورآسٹریلیا نے بھارتی مسافروں کے داخلے پر پابندی عائد کی ہے۔
آسٹریلیا نے یہ بھی خبردار کیا کہ جن لوگوں نے سفری پابندی کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کی تھی انہیں جیل اور جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
کینیڈا، برطانیہ اور ایران سمیت دیگر ممالک نے بھارت اور پاکستان دونوں ممالک کے سفر پر پابندی عائد کردی ہےگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں 3 لاکھ 66 ہزار 161 نئے کیسز اور 3 ہزار 754 اموات ہوچکی ہیں۔
علاوہ ازیں پاکستان میں 3 ہار 447 نئے کیسز اور 78 اموات کی اطلاعات ہیںجس سے ملک میں کیسز کی تعداد 8 لاکھ 61 جبکہ اموات کی تعداد 18 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔


مشہور خبریں۔
نارڈ اسٹریم کی تخریب بین الاقوامی دہشت گردی کی مثال ہے: اردوغان
?️ 30 ستمبر 2022سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے جمعرات کی شب اپنے
ستمبر
امریکہ کو کہاں سے سبق لینا چاہیے تھا؟امریکی سنیٹر کی زبانی
?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: امریکی سینیٹر کرس مورفی نے کہا کہ امریکہ کی کوئی
مئی
چین کو سبق سکھاتے سکھاتے خود پھنس گئے
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:یوکرین جنگ کو چین کے لیے سبق بننا تھا اور چین
اگست
مصری سرحد پر شہادت طلبانہ کاروائی/ قابضین مزاحمت میں گھرے میں:عطوان
?️ 6 جون 2023سچ خبریں:عرب دنیا کے مشہور تجزیہ نگار نے ایک مصری فوجی کے
جون
حماس کے ہتھیار ڈالنے کے کوئی آثار نظر نہیں آتے: صیہونی
?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی پر
جنوری
صیہونیوں کے لیے سید حسن نصراللہ کا بم
?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی جو مقبوضہ فلسطین کے چاروں دیوار بنا کر اپنے لیے
فروری
BLUE & FEAR Re-Releasing Their Iconic Blue Denim Jacket
?️ 14 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
ہمارے خلاف میڈیا جنگ پر ایک ارب ڈالر خرچ:روس
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:روس کے انٹرنیٹ سیکورٹی کے ادارے کا کہنا ہے یوکرین کے
اپریل