?️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کا کہنا ہے سائیکلنگ کو فروغ دیں تو لاہوریے 5 ماہ بعد سائیکلوں پر نظر آئیں گے۔اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں ہوئی۔
دوران سماعت سرکاری وکیل نے حکومتی سفارشات سے متعلق عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ریسٹورینٹس جلد بند کرنے، جم وغیرہ بند کرنے کی سفارشات تیار کی ہیں۔
جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کچھ سفارشات غیر ضروری ہیں، جم وغیرہ تو کورونا میں بند ہوئے تھے، جس پر سرکاری وکیل نے کہا ابھی سفارشات پر نظر ثانی ہو رہی ہے۔
عدالت نے کہا کہ اسموگ سے متعلق جتنا کردار فیکٹریوں کا ہے اتنا ہی متعلقہ ادارے کے افسران کا بھی ہے، غفلت برتنے والے افسران کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائیاں کی جائیں۔
لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ بیجنگ میں اسموگ ختم کر دی ہے وہ بڑی مثال ہے جبکہ عدالتی معاون نے بتایا کہ بھارتی رپورٹ کے مطابق دیوالی پر اسموگ کو کنٹرول کیا گیا۔
جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ بھارت میں بہت زیادہ فصلوں کی باقیات جلائی جاتی ہیں، اگر ہوا بھارت سے پاکستان کی جانب چلے تو وہ تمام اثرات پاکستان میں آئیں گے۔
لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کے خلاف کارروائیاں یقینی بنائیں، ڈولفن فورس والے اور کچھ نہیں کرتے تو گاڑیاں دھونے والوں کی تصویر بنا کر بھیج دیں۔
جسٹس شاہد کریم نے کہا ڈپٹی کمشنرز اسموگ سے متعلق آگاہی واک کر کے کہتے ہیں اپنا کردار ادا کر دیا، برطانیہ میں ججز آج بھی سائیکلوں پر آتے ہیں، آپ سائیکلنگ کو فروغ دیں، لاہوریے 5 ماہ بعد آپ کو سائیکلوں پر نظر آئیں گے، یہ سب حکومتی ادارے کرسکتے ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک سے متعلق کیس کی سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر دی۔


مشہور خبریں۔
یورپی یونین کے لئے شرم کی بات
?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ کے آئرش رکن مک والیس نے غزہ میں پیشرفت
نومبر
اداروں کیخلاف پراپیگنڈا میں پی ٹی آئی ملوث ہے۔ طلال چودھری
?️ 25 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا
جنوری
لاہور ہائی کورٹ کی ہڑتالی ڈاکٹروں کو سزا دینے کی تجویز
?️ 30 دسمبر 2022لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے طبی پیشے میں ہڑتال کلچر پر
دسمبر
سپریم کورٹ بار کا وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
?️ 27 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے وفاقی
نومبر
رانا ثناء اللہ کی اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو
?️ 21 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے
ستمبر
اظہار یکجہتی کیلئے شوبز و فیشن شخصیات کی عمران خان سے ملاقات
?️ 23 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم
مارچ
کابل میں امریکی حملے کی مکمل تحقیقات ضروری ہیں: ایمنسٹی انٹرنیشنل
?️ 21 ستمبر 2021سچ خبریں:ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کابل میں امریکی ڈرون حملے میں 7 بچوں
ستمبر
خاشقجی کے خون کا سودا
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:ترک ریپبلکن پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ ترکی
اپریل