?️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ سے متعلق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے منٹس 21 مارچ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کرنے کی درخواست پر آج لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس عاصم حفیظ نے سماعت کی، یہ درخواست شہری منیر احمد نے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کے توسط سے دسمبر 2022 میں دائر کی تھی۔
مذکورہ درخواست میں قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ سے دیے گئے تحائف اور جن اشخاص کو تحفے دیے گئے ان کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔
آج کیس کی سماعت کے دوران لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے حکم دیا کہ توشہ خانہ کا 2002 سے پہلے کا ریکارڈ جس شکل میں بھی موجود ہے پیش کیا جائے، عدالت مکمل جائزہ لینے کے بعد حکم جاری کرے گی۔
درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ایک وزیر تحفہ لے رہا ہو تو سمجھ آتی ہے مگر جن کے پاس سرکاری عہدہ ہے وہ تحفہ کیسے لے سکتے ہیں؟ اس پر عدالت نے کہا کہ ہمارے پاس یہ معاملہ نہیں ہے، اس کے لیے متعلقہ فورم موجود ہے۔
عدالت نے وفاقی حکومت کو 2002 سے پہلے کا ریکارڈ آج ہی پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ساڑھے 11 بجے تک ملتوی کردی۔
وقفے کے بعد سماعت کو دوبارہ آغاز ہوا تو ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے توشہ خانہ کا 466 صفحات پر مشتمل 2002 سے 2023 تک کا ریکارڈ پبلک کرنے کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے عدالت کو آگاہ کیا کہ وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کے تحائف سے متعلق پالیسی بنادی ہے۔
بعد ازاں عدالت نے وفاقی کابینہ کے توشہ خانہ سے متعلق اجلاس کے منٹس 21 مارچ کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس 19 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو حکم دیا تھا کہ قیام پاکستان کے بعد سے سیاسی حکمرانوں اور بیوروکریٹس کو غیر ملکی شخصیات کی جانب سے ملنے والے توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات جمع کرائی جائیں۔
گزشتہ ماہ 21 فروری کو کیس کی سماعت کے دوران وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا سیل شدہ ریکارڈ عدالت میں پیش کردیا تھا۔
دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد باجوہ نے مؤقف اپنایا تھا کہ یہ ریکارڈ کلاسیفائیڈ ہے، اگر عدالت چاہے تو اسے منظر عام پر لا سکتی ہے، توشہ خانہ کے ریکارڈ کو پبلک کر نے بارے میں آئندہ وفاقی کابینہ اجلاس میں فیصلہ ہونا ہے، اس موقع پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ سیل شدہ ریکارڈ کو ابھی نہیں کھول رہے۔
رواں ماہ 9 مارچ کو وزیر دفاع خوجہ آصف نے بتایا تھا کہ وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کرنے کی اجازت دے دی ہے جس کے تحت یہ ریکارڈ کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ پر ڈال دیا جائے گا۔
بعد ازاں گزشتہ روز وفاقی حکومت نے سال 2002 سے 2022 کے دوران توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے والے سرکاری عہدوں کے حامل افراد کا ریکارڈ پبلک کردیا۔


مشہور خبریں۔
فلسطینی قیدیوں کا فرار مزاحمت کی فتح ہے / قابضین کا خاتمہ قریب ہے:عطوان
?️ 7 ستمبر 2021سچ خبریں:عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار عبد الباری عطوان نے اپنے
ستمبر
سعودی عرب خون کی ندیاں؛ایک دن میں81 افراد کے سر قلم
?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی حکومت نے اس ملک کی تاریخ میں پہلی
مارچ
نواز شریف انتخابات سے قبل ’اسٹیبلشمنٹ کا لاڈلا‘ ہونے کی چھاپ مٹانے کے خواہاں
?️ 12 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف بظاہر اپنے
نومبر
صیہونی فوج کی حالت زار؛صیہونی فوجی افسر کی زبانی
?️ 14 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کی فوج کے ایک اعلی عہدیدار نے تل
اگست
آئی ایم ایف سے ایک ارب 29 کروڑ ڈالر کی قسط منظور
?️ 8 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان
دسمبر
جنوبی افریقہ کو G20 سربراہی اجلاس سے خارج کرنے پر ٹرمپ کی مخالفت
?️ 28 نومبر 2025سچ خبریں: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ
نومبر
سیاستدانوں کے قتل کی منصوبہ بندی کا الزام؛ پاکستانی شہری کے خلاف امریکی خفیہ ایجنسی کی سازش
?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: امریکہ نے ایک پاکستانی شہری، آصف مرچنٹ، کو امریکی سرزمین
اگست
الکاظمی اپنے تحفظ کے لیے امریکی سفارت خانے گئے ہیں:عراقی سیاست دان
?️ 4 جنوری 2023سچ خبریں:ایک عراقی سیاست دان نے اس ملک کے سابق وزیر اعظم
جنوری