?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ عدالتی مجسٹریٹ یا اوتھ کمشنر کی جانب سے کسی بھی حلف نامے کی تصدیق کرنے پر ان کا درخواست دہندہ سے واقف ہونا چاہیے، جو کسی انتخابی امیدوار کی امیدواری کو چیلنج کرنے کی درخواست دائر کر رہا ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے 69 اپیلوں کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ اوتھ کمشنر کسی درخواست گزار کی قانونی دستاویز یا حلف نامے کی تصدیق یا توثیق اس شرط پر کرے گا کہ یا تو اوتھ کمشنر ذاتی طور پر درخواست گزار کو جانتا ہے یا کسی تیسرے شخص سے واقف ہے جو درخواست گزار کو پہچانتا ہے۔
عدالت نے انتخابی تنازعات کی اہلیت اور تصدیقی عمل کے معنی کو مزید واضح کرنے کے لیے درخواست گزاروں کے وکیل سے کہا کہ وہ تیاری کریں، آئندہ ہفتے کیس دوبارہ شروع کیا جائے گا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت قومی اسمبلی کی متعدد نشستوں سے متعلق اپیلوں کا فیصلہ کرتے ہوئے واضح الفاظ میں درخواست گزار کی تصدیق سے متعلق قوانین کے معنی واضح کرے گی۔
عدالت نے یہ ہدایات 2018 سے 2022 تک قومی اسمبلی کے مختلف حلقوں کے انتخابی تنازعات سے متعلق اپیلوں کی سماعت کے دوران جاری کیں۔
تاہم عدالت نے 11 اپیلوں کو مسترد کر دیا کیونکہ وہ رواں سال کے اوائل میں پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد بے اثر ہو گئی تھیں۔
وقاص اکرم بمقابلہ غلام بی بی بھروانہ کے کیس میں درخواست گزار نے 9 اکتوبر 2020 کو الیکشن ٹریبونل کی جانب سے اس کی درخواست مسترد کیے جانے کو اس بنیاد پر چیلنج کیا تھا کہ درخواست میں الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 144 کے تحت درخواست گزار کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔
عمر ریاض نے وقاص اکرم کی نمائندگی کرتے ہوئے دلیل دی کہ تصدیق کے وقت اوتھ کمشنر کے سامنے ذاتی طور پر پیش ہونے کے بجائے شناختی کارڈ پیش کرنا کافی ہوتا ہے۔
وکیل نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری سے ویب لنک کے ذریعے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ تاہم الیکشن ٹربیونل نے درخواست کو میرٹ پر سننے کے بجائے تکنیکی بنیادوں پر مسترد کر دیا تھا۔
بینچ کے رکن جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ قانون واضح ہے کہ جب مجسٹریٹ درخواست گزار کو ذاتی طور پر جانتا ہو تو انتخابی درخواست کے حلف نامے کی تصدیق کے وقت شناختی کارڈ پیش کرنا کافی ہوگا لیکن اگر درخواست گزار اوتھ کمشنر کو نہیں جانتا تھا تو معاملے کی وضاحت ضروری ہے۔
آخر میں عدالت نے وقاص اکرم کے کیس کو اس بنیاد پر مسترد کر دیا کہ بیان کنندہ اوتھ کمشنر کو نہیں جانتا تھا اور درخواست گزار کی تصدیق اس کے شناختی کارڈ پر ہوئی تھی۔


مشہور خبریں۔
وفاقی حکومت کا ججز کے خط کے معاملے پر انکوائری کرانے کا اعلان
?️ 28 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ججز کے خط کے معاملے
مارچ
چینی کورونا ویکسین کے حوالے سے محققین کیا کہتے ہیں؟
?️ 28 مئی 2021بیجنگ (سچ خبریں)عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف چینی دوا ساز کمپنی
مئی
ملکوں کے درمیان تعلقات اقوام کے مفادات پر مبنی ہوتے ہیں:شامی صدر
?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:جمہوریہ شام کے صدر بشار الاسد نے پیراگوئے کی سینیٹ کے
جولائی
بجلی کی قیمت میں پھر سے اضافے کا امکان
?️ 28 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے
فروری
کپاس کی پیداوار میں 34 فیصد کمی، وفاقی وزیر خوراک اصلاحات کیلئے پُرعزم
?️ 4 فروری 2025 لاہور: (سچ خبریں) وزیر تحفظ خوراک رانا تنویر حسین نے کہا
فروری
جرمنی نے یوکرین کی امیدوں پر پانی پھیر دیا
?️ 1 جون 2023سچ خبریں:نیٹو کی رکنیت کے لیے یوکرین کی امیدوں کے باوجود جرمن
جون
بغداد میں لگاتار تین خوفناک دھماکے
?️ 20 جون 2022سچ خبریں:عراقی سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اس ملک کی انٹیلی جنس
جون
کیا ہندوستان اور پاکستان کے درمیان حالیہ تنازعات امریکہ اور برطانیہ کی ایک نئی سازش ہے؟
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: مڈل ایسٹ مانیٹر کے مطابق، ہندوستان کی حکومت نے چند
مئی