🗓️
لاہور ( سچ خبریں ) لاہور کے علاقے انارکلی میں ہونے والے دھماکے کی تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے مبینہ سہولت کاروں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ دھماکے کی جگہ پر نصب کیمروں میں 3 مشکوک افراد کی نشاندہی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا ۔ مبینہ سہولت کاروں کو آج صبح حراست میں لیا گیا ہے۔مبینہ سہولت کاروں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ملزمان سے پوچھ گچھ کا آغاز کر دیا ہے۔قبل ازیں کلوزسرکٹ فوٹیجز سے تین مشتبہ افراد کی نشاندہی کرلی گئی جس کے بعد تمام افراد کے چہروں کی شناخت کے لیے نادرا سے رابطہ کیا گیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق مشتبہ افراد دھماکے سے قبل جائے وقوعہ کے ارد گرد دیکھے گئے تاہم پولیس تفتیش مکمل ہونے تک کسی کو حتمی ملزم قرار نہیں دے سکتے ،مشتبہ افراد کا ریکارڈ حاصل کرکے کردار کا تعین ہوگا ۔ہم نیوز نے تفتیشی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اناکلی پان منڈی دھماکے میں جگہ کی ریکی کرنے والے 2 مبینہ دہشت گردوں کی نشاندہی ہوچکی ہے ، دھماکے کی جگہ پر نصب کیمروں میں 3 مشکوک افراد کی نشاندہی ہوئی ہے ، تینوں میں سے ایک شخص نے دھماکہ خیز مواد رکھا اور باقی 2 نے اس کی معاونت کی جب کہ مبینہ سہولت کار بم کا پارسل لانے والے دہشت گرد سے فون پر رابطے میں تھا ۔
خیال رہے کہ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے انارکلی میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 26زخمی ہوگئے ، عینی شاہدین کے بیانات بھی سامنے آ رہے ہیں ، ایک زخمی عینی شاہد کا کہنا ہے کہ دھماکا سلنڈر کا نہیں ہو سکتا مجھے چھرا لگا تھا۔لوگ مدد کے لیے پکار رہے تھے ، دھماکے کے بعد ہر طرف دھواں پھیل گیا،افراتفری مچ گئی۔
دھماکے سے کچھ دیر قبل ایک شخص موٹرسائیکل پارک کرکے گیا تھا، جیسے ہی وہ شخص گیا تو دھماکا ہو گیا۔ انار کلی میں پان منڈی کے قریب ہونے والے دھماکے میں جاں بحق ایک شخص کی شناخت 31 سالہ رمضان کے نام سے ہوئی ہے اور دوسرا جاں بحق ہونے والا ایک 9 سالہ بچہ ہے۔
مشہور خبریں۔
سپریم جوڈیشل کونسل سابق جج کیخلاف کارروائی نہیں کر سکتی، فیض حمید، عرفان رامے
🗓️ 15 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) انٹر سروس انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے
فروری
کیا ٹرمپ یوکرین کی جنگ ک خاتمےختم کر پائیں گے؟
🗓️ 5 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی ریپبلکن پارٹی کے موجودہ امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوؤں
جولائی
فرانس میں اولمپک کی افتتاحی تقریب سے قبل سکیورٹی سخت
🗓️ 19 جون 2024سچ خبریں: یورونیوز نے اطلاع دی ہے کہ فرانس نے پیرس میں
جون
مہنگائی کے متعلق وزیر داخلہ کا اہم بیان سامنے آگیا
🗓️ 7 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید
دسمبر
چینی وزیر خارجہ کا غیر اعلانیہ دورہ کابل
🗓️ 24 مارچ 2022سچ خبریں: پاکستان میں خبر رساں ذرائع کے مطابق چین کے وزیر
مارچ
امیر عبداللہیان کس لئے اسلام آباد جائیں گے؟
🗓️ 27 جولائی 2023سچ خبریں:انگریزی زبان کے پاکستانی اخبار Nation کی ویب سائٹ نے سفارتی
جولائی
الجزیرہ نے اس گولی کی تصاویر حاصل کیں جو شیرین ابو عاقلہ کی شہادت کا سبب بنی
🗓️ 17 جون 2022سچ خبریں: الجزیرہ نیوز نیٹ ورک کا کہنا ہے کہ اس کی
جون
بھارت پاکستان کے خلاف کوئی موقع نہیں چھوڑتا
🗓️ 23 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے
ستمبر