?️
لاہور (سچ خبریں) پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا منشور دھرنے اور احتجاج ہے جب کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو خیبر پختونخوا کے عوام کی نہیں قیدی کی فکر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں عوام کو مفت کینسر ادویات کی فراہمی کے بعد اب مفت پلاٹس کی تقسیم بھی باقاعدہ طور پر شروع کر دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’اپنی چھت اپنا گھر‘ پروگرام کے بعد ’اپنی زمین اپنا گھر‘ پروگرام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خوش نصیب مستحق افراد کو خود فون کرکے پروگرام میں کامیابی پر مبارکباد دی۔
وزیر اطلاعات کے مطابق “اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام کے تحت ایک لاکھ 20 ہزار گھر تعمیر ہو رہے ہیں، جبکہ آئندہ 5 سال میں 5 لاکھ گھروں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایک صوبے کا وزیرِ اعلیٰ آج بھی دھرنا دھرنا کھیل رہا ہے، جبکہ پنجاب میں مریم نواز لوگوں کو گھر اور مفت پلاٹ دے رہی ہیں۔


مشہور خبریں۔
بچوں کو اپنے مستقبل کے فیصلوں میں رائے دینے کا حق حاصل ہونا چاہیے، صبا قمر
?️ 20 نومبر 2025کراچی: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) میں پاکستان
نومبر
خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کی جیت
?️ 14 فروری 2022ڈیرہ اسماعیل خان (سچ خبریں ) صوبہ خیبرپختوخوا کے بلدیاتی الیکشن میں
فروری
چین میں تیزی سے بڑھتا بڑھاپا؛ حکومت کا راہ حل
?️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: چین میں بڑھتی ہوئی آبادی کے بحران اور قریب الوقوع
ستمبر
جہاد اسلامی کی دھمکیوں کو سنجیدگی سے لینا چاہیے:صہیونی میڈیا
?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے سینیئر رہنماوں میں سے
اگست
حکومت پنجاب کا اہم قدم، رمضان پیکیج کے لئے 7 ارب روپے کا اعلان
?️ 15 مارچ 2021لاہور (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ایک اہم قدم اٹھاتے
مارچ
حیفا آپریشن کا پیغام؛ شمال میں صیہونیوں کی نقل مکانی کی ایک نئی لہر کا آغاز
?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کی جانب سے گذشتہ رات مقبوضہ حیفا کے
اکتوبر
بھارت کے غیرذمہ دارانہ بیانات کے باوجود بلاول بھٹو گووا جائیں گے، دفترخارجہ
?️ 29 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے
اپریل
صیہونی جنگی مشین کا نیا ہدف
?️ 17 فروری 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج کی جانب سے ٹھوس کامیابیوں کا فقدان نیتن
فروری