راکھی ساونت نے رتیش سے علیحدگی کی وجہ بتادی

?️

ممبئی (سچ خبریں) بھارت کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت نے شوہر رتیش سے علیحدگی کی وجہ بتادی۔ میں رتیش سے بہت محبت کرتی تھی لیکن اُس نے مجھے چھوڑ دیا۔ میں اپنے تمام چاہنے والوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ رتیش اور میں نے اب الگ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

راکھی ساونت نے ٹائمز آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں رتیش سے بہت محبت کرتی تھی لیکن اُس نے مجھے چھوڑ دیا۔اداکارہ انٹرویو کے دوران اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور آبدیدہ ہوگئیں، راکھی کا کہنا تھا کہ ’رتیش نے مجھ سے کہا کہ وہ قانونی طور پر سخت مشکل میں ہیں لہذا وہ اب مزید ان کے ساتھ نہیں رہ سکتے‘۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ رتیش نے اپنی بیوی کو طلاق نہں دی تھی اور رتیش کا پہلی بیوی سے ایک بچہ بھی ہے۔راکھی کا بتانا تھا کہ رتیش نے اُن سے کہا کہ ان کو اپنے کاروبار میں بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ میرے ساتھ بگ باس کے گھر میں داخل ہونے کے بعد انہیں کافی جانچ پڑتال سے گزرنا پڑا، بگ باس کے گھر سے باہر آنے کے بعد جب مجھے معلوم ہوا کہ ان کی ایک بیوی اور ایک بچہ ہے تو میرا دل ٹوٹ گیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب میں اس حقیقت کو سمجھ گئی ہوں کہ سب ختم ہوگیا ہے، اور رتیش نے مجھے چھوڑ دیا ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اب بھی رتیش سے بہت محبت کرتی ہوں، اسی وجہ سے میں اب بھی اسے ہر چیز کے لیے معاف کردوں گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر رتیش اپنی  بیوی کو طلاق دے کر میرے پاس واپس آنا چاہے تو اسے معلوم ہے کہ میں ہمیشہ اس کی منتظر رہوں گی، لیکن اگر وہ اپنی بیوی اور بچے کے ساتھ خوش ہے تو خدا ان کو خوش رکھے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں راکھی ساونت نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر کے ساتھ علیحدگی کی خبر سے متعلق بتاتے ہوئے لکھا تھا کہ میں اپنے تمام چاہنے والوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ رتیش اور میں نے اب الگ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

خواجہ سعد رفیق نے سیلاب متاثرین میں چیکس کی تقسیم سے پہلے کیمرے بند کروا دیے

?️ 8 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق

مربوط حکمت عملی اورمشترکہ کاوشوں سے پولیو کا خاتمہ کرنا ہے، وزیراعظم

?️ 20 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ

ہم ایران پر اسرائیلی حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ رمیش سنگھ

?️ 13 جون 2025ننکانہ صاحب (سچ خبریں) صوبائی وزیر پنجاب اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ

ایون فیلڈ ریفرنس میں 7 سال کی سزا کالعدم قرار، مریم نواز بری

?️ 30 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں

بیجنگ کے تفتیش کار چینی انجینئرز کے قتل کی تحقیقات کے لیے پاکستان پہنچ گئے

?️ 31 مارچ 2024سچ خبریں: چینی معائنہ ٹیم پاکستان میں خودکش حملے کے دوران اس

فلسطینی بچوں کی بے خوف نماز

?️ 29 ستمبر 2023سچ خبریں:خبر رساں ایجنسی شہاب نے صیہونی حکومت کے فوجیوں کی پرواہ

اقوام متحدہ میں صیہونی نمائندے: ٹرمپ کا منصوبہ فلسطینی ریاست کی تشکیل کا باعث نہیں بنے گا

?️ 19 نومبر 2025سچ خبریں: سلامتی کونسل میں امریکی سرپرستی میں پیش کی جانے والی

لبنانی حکومت کے خلاف نئے امریکی فوجی اور اقتصادی خطرات

?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے لبنان کو خبردار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے