?️
راولپنڈی (سچ خبریں) پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ قومی سلامتی پالیسی کا اجراء اہم سنگ میل ہے، مسلح افواج پالیسی میں دیے وژن کے حصول کیلئے بھرپور کردار ادا کرے گی۔حکومت نے عالمی صورتحال دیکھتے ہوئے نئی قومی سلامتی پالیسی تشکیل دی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ قومی سلامتی پالیسی کا اجراء اہم سنگ میل ہے، پاکستان کی قومی سلامتی مضبوط بنانے کیلئے نئی قومی پالیسی بہت اہم ہے۔حکومت نے عالمی صورتحال دیکھتے ہوئے قومی سلامتی پالیسی تشکیل دی، جامع فریم ورک قومی سلامتی کے مختلف پہلوؤں میں باہمی روابط کو تسلیم کرتا ہے۔
قومی سلامتی پالیسی ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ناگزیر ہے۔ مسلح افواج پالیسی میں دیے وژن کے حصول کیلئے بھرپور کردار ادا کرے گی۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے ملک کی پہلی ’قومی سلامتی پالیسی‘ کی منظوری دے دی ہے۔
قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ قومی سلامتی پالیسی کی منظوری تاریخی کامیابی ہے، عوام پر مبنی جامع پالیسی جس کا بنیادی مقصد اقتصادی تحفظ ہے، اس پر اب پوری تندہی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی، جسے ابھی تک عوام کے سامنے نہیں لایا گیا، ملک کی قومی سلامتی کے مقاصد کی تکمیل کے لیے شعبہ جاتی پالیسیوں کی رہنمائی میں مدد کرے گی۔ معید یوسف نے سول اور عسکری قیادت کا ان کی حمایت اور معاونت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ پالیسی وزیراعظم عمران خان کی مستقل قیادت اور حوصلہ افزائی کے بغیر کبھی منظر عام پر نہیں آتی۔
مشہور خبریں۔
ہیرس نے ایران کے خلاف اسرائیل کو مضبوط کرنے پر زور دیا
?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: جان مرشیمر جو کہ ایک معروف حکمت عملی کے ماہر ہیں،
اگست
صیہونیوں کی شاہد آفریدی کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش
?️ 20 جون 2024پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اسرائیلی حمایتیوں کے
جون
چین نے کابل سے خواتین کے حقوق کے لیے اپنی کوششیں بڑھانے کو کہا
?️ 12 مئی 2023چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے ایک پریس
مئی
امریکہ افغانستان سے دوسرے ممالک میں کیا سپلائی کرتا تھا؟
?️ 12 نومبر 2023سچ خبریں: سابق روسی صدر نے منشیات کے خلاف جنگ میں طالبان
نومبر
جلد ہی ہمیں جنگ کی تیاری کرنا ہوگی:امریکی جنرل
?️ 20 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی بحریہ کے چیف آف نیول آپریشنز نے کہا کہ چین
اکتوبر
امریکی سفیر عراقی استقامتی رہنماؤں کو قتل کرنے کے درپے: صابرین نیوز
?️ 6 جون 2023سچ خبریں:صابرین نیوز ٹیلی گرام چینل نے باخبر عراقی ذرائع کے حوالے
جون
سیاسی رہنماؤں کو انتخابی مہم کے دوران دہشت گردی کا خطرہ ہے، سرفراز بگٹی
?️ 9 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے واضح
دسمبر
وزیر اعظم نے ماہی گیروں کو سستے قرضے کا دینے کا اعلان کیا
?️ 23 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)اسلام آباد میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت ماہی گیروں
اپریل