?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سیکریٹری دفاع کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی اسی وجہ سے پیش نہیں ہوسکے، عدالت نے ان سے مکالمہ کیا کہ اسی معاملے کو ختم کرنا ہے، آئندہ سماعت پر سیکریٹری دفاع کو لے آئیں۔
احمد فرہاد کی اہلیہ کی درخواست پر جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی۔
اس موقع پر احمد فرہاد کی اہلیہ کی وکیل ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان روسٹرم پر آ گئے، انہوں نے شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کی یقین دہانی کرادی۔
اٹارنی جنرل منصور اعوان نے عدالت کو بتایا کہ میں ذمہ داری لیتا ہوں کہ احمد فرہاد کو ریکور کریں گے، جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ آپ نے یقینی بنانا ہے کہ اسلام آباد سے کوئی بندہ اٹھایا نہیں جائے گا۔
جسٹس محسن اختر کیانی کا کہنا تھا کہ اگر بندہ ریکور نہیں ہو گا تو یہ ریاست کی ناکامی ہو گی، اٹارنی جنرل نے سیکرٹری دفاع کی جانب سے رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ آپ ریاست کی جانب سے یہ ذمہ داری لے رہے ہیں کہ احمد فرہاد کو بازیاب کیا جائے گا، جس پر اٹارنی جنرل نے یقین دہانی کرائی کہ میری پوری کوشش ہوگی کہ تمام ریسورسز کا استعمال کرکے مغوی کو بازیاب کراؤں۔
عدالت نے اٹارنی جنرل سے مکالمہ کیا کہ آپ نے یقین دہانی کرائی کہ اسلام آباد سے کوئی بندہ نہیں اٹھایا جائے گا، آپ نے سپریم کورٹ اور اسی عدالت میں پہلے بھی یہ یقین دہانی کرائی تھی، اگر یہ بندہ ریکور نہیں ہوگا تو ریاست کی ناکام ہوگی۔
اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ مجھے مغوی کی بازیابی کے لیے وقت دے دیں، عدالت نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ آپ جو بیان دے رہے ہیں کیا وہ وفاقی حکومت کی مشاورت سے دے رہے ہیں؟
وکیل ایمان مزاری نے مؤقف اپنایا کہ ہمیشہ سے ایسے ہوتا ہے کہ یہ بندہ اٹھاتے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ ہمارے پاس نہیں ہے، اٹارنی جنرل صاحب یہ بتائے کہ پچھلے 6 دنوں میں بازیابی سے متعلق کیا پراگریس ہے۔
ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ اگر ایجنسیوں کے پاس نہیں ہے تو کم از کم مغوی کو ٹریس تو کیا جاسکتا ہے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے اٹارنی جنرل سے مکالمہ کیا کہ اس معاملے نے آپ کو اور مشکل میں ڈال دیا، جس پر اٹارنی جنرل نے مؤقف اپنایا کہ میں یقین دہانی کروا رہا جو وسائل ہیں وہ استعمال میں لائے جائیں گے۔
عدالت نے ایس ایس پی آپریشنز کو روسٹرم پر بلا لیا
جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ آپ نے بیان لیا؟ جس پر ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ بیان نہیں افسر کی غیر موجودگی میں جونئیر سے بات ہوئی ہے، ان کی جانب سے رپورٹ سیکریٹری دفاع کو بھیج دی گئی ہے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ یہ آپ کا کام ہے آپ نے ہی یہ کرنا ہے، یہ پولیس کی ذمہ داری ہے۔
ایمان مزاری نے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایک کیس نہیں میں روز ایسے کیسز میں پیش ہوتی ہوں، یہ کوئی پہلا کیس نہیں سب کو عدالت کے سامنے پیش ہونا چاہیے، جب بھی سیکریٹری دفاع کو نوٹس کیا تو نہیں آئے۔
ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ سیکرہٹری دفاع عدالت پیشی کو توہین سمجھتے ہیں، جس پر اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سیکریٹری دفاع کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی اسی وجہ سے پیش نہیں ہوسکے۔
عدالت نے اٹارنی جنرل سے مکالمہ کیا کہ اسی معاملے کو ختم کرنا ہے، آئندہ سماعت پر سیکریٹری دفاع کو لے آئیں۔
وکیل ایمان مزاری نے دلائل دیے کہ فرہاد کس حالت میں ہے، کیسے ہوں گے یہ ایک سیریس معاملہ ہے، بلوچستان کے کیسسز میں ہم نے دیکھا کہ لاپتا ہونے کے بعد مسخ شدہ لاشیں ملتی ہیں۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ اس کیس میں ایسا کچھ نہیں ہوگا، اٹارنی جنرل یقین دہانی کر رہے ہیں، اٹارنی جنرل صاحب آپ سے بڑی امیدیں ہیں، چیزوں کو بگاڑ کی طرف نہ لے جائیں۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ ریاست کے نمائندوں کو کہیں کہ اس بچی کے سر پر ہاتھ رکھیں۔
عدالت نے اٹارنی جنرل کو شاعر احمد فرہاد کو چار دن میں بازیاب کرانے کی ہدایت کردی اور کیس کی سماعت جمعہ تک کے لیے ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کی درخواست پر سیکریٹری دفاع اور سیکریٹری داخلہ کو آج (منگل) ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا تھا۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے تھے کہ سیکٹر کمانڈر کوئی چاند پر نہیں رہ رہا، ان کی حیثیت کیا ہے؟ عدالت نے ایس ایس پی آپریشنز کو ہدایت دی کہ کل سیکٹر کمانڈر کا بیان قلمبند کرکے آئیں۔


مشہور خبریں۔
فلسطین کو تسلیم کرنے کی لہر پر حماس کا رد عمل
?️ 24 ستمبر 2025سچ خبریں: حماس کے اعلیٰ رہنما اسامہ حمدان نے المیادین نیوز سائٹ سے
ستمبر
مزاحمتی تحریک کے ہاتھوں شکست کے بعد صیہونی جنگی حکمت عملی میں تبدیلی
?️ 12 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی اخبار معاریو نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی
جنوری
امارات صیہونی مجرموں کی محفوظ پناہ گاہ
?️ 18 فروری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 نے اپنی ایک
فروری
2023 میں اسرائیل کو درپیش تین چیلنجز
?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں:صیہونی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں 2023 میں صیہونی حکومت
دسمبر
وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
?️ 26 مارچ 2026کراچی (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ
مارچ
شامی پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر کے ساتھ نیوز چیٹ کو دوبارہ شائع کیا
?️ 14 نومبر 2021سچ خبریں: شامی پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر حیدر عباس انتقال کر گئے
نومبر
کولمبیا نے امریکہ کی "ناکام” انسداد منشیات کی پالیسی میں اقوام متحدہ کی "مشقت” پر احتجاج کیا
?️ 23 ستمبر 2025سچ خبری: کولمبیا کے صدر نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو کیریبین
ستمبر
جماعت اسلامی کے رہنما دوحہ میں طالبان کی مذاکراتی ٹیم سے ملاقات کرتے ہوئے
?️ 26 نومبر 2021 سچ خبریں: اسلام آباد شہر میں جماعت اسلامی کے تعلقات عامہ کے
نومبر