?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ شہبازشریف نے ایک گھنٹے کی پریس کانفرنس میں صرف جھوٹ بولے، توقع تھی کہ شہبازشریف الزامات کا جواب دیں گے، لندن عدالت میں شہبازشریف کیخلاف کوئی کیس نہیں چلایا، پاکستان میں ایک کیس نیب میں7 ارب 32 کروڑ اور دوسرا ایف آئی اے میں 25 ارب کا چل رہا ہے۔
انہوں نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ وزیرخزانہ شوکت کی مدت 6 ماہ کیلئے ہے، شوکت ترین کو سینیٹ کا ممبر بنایا جائے گا، پارلیمانی کمیٹی ان کو ممبر سینیٹ بنانے کیلئے جائزہ لے رہی ہے۔ فواد چودھری نے کہا کہ شہبازشریف نے ایک گھنٹہ 10 منٹ پریس کانفرنس کی، لیکن کچھ سمجھ نہیں آئی کہ وہ کہنا کیا چاہتے ہیں، توقع کررہے تھے کہ وہ الزامات کا جواب دیں گے لیکن انہوں نے مسلسل جھوٹ بولا اورشریف فیملی کا وطیرہ ہے کہ کبھی سچ کی بات نہیں کی۔
دو تین روز پہلے فیک نیوز چلانے والوں میں جو چہرے ملوث ہیں ان کو سب اچھی طرح سب جانتے ہیں، ہیڈلائنز بھی فیک پروپیگنڈے کا ایجنڈے کا حصہ تھا، شہبازشریف سے متعلق تحقیقات نہیں ہوئی،دوسال تحقیقات فرنٹ مین ذوالفقار کے اکاؤنٹ کی ہوئیں۔شہبازشریف کا مقدمہ پاکستان میں ہے، دو کیسز اہم ہیں، ایک کیس نیب لاہور میں ہے، ، مسز نصرت، حمزہ اور سلیمان شہبازکے خلاف ہے، 7 ارب 32 کروڑ کا ریفرنس ابھی چل رہا ہے۔
ہمارا مطالبہ ہے کہ مقدمات کو یومیہ بنیاد پر چلانا چاہیے، دوسرا کیس 25 ارب کا شوگر انکوائری کمیشن کی تحقیقات کے بعد سامنے آیا، پتا چلا کہ العربیہ اور رمضان دونوں ملز منی لانڈرنگ کیلئے چلائی جاتی تھیں، ایک نیب کا ریفرنس ہے اور دوسرا 25 ارب کا ایف آئی اے میں چل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ این سی اے نے اپنے طور پر اس کیس کو ڈیل کیا، ملک مقصود چپڑاسی کے اکاوَنٹ میں اربوں روپے آئے، حاجی نعیم کے اکاوَنٹ میں 2 اعشاریہ 8 ارب روپے آئے، رمضان شوگر مل کے ملازم تنویرالحق کے اکاوَنٹ میں 51 کروڑ روپے آئے، محمد وارث کے اکاوَنٹ میں2 اعشاریہ 5 ارب روپے منتقل کیے گئے، ہمارا ذاتی پیسہ نہیں لوٹا گیا یہ پاکستانی قوم کا پیسہ ہے، اظہر عباس کے اکاوَنٹ میں ایک اعشاریہ ایک ارب روپے آئے، شہبازشریف نے نوازشریف کی واپسی کی گارنٹی دی تھی، نوازشریف کے بیرون ملک جانے کیلئے ٹوپی ڈرامہ کیا گیا۔
شریف خاندان کے لوگ صرف اقتدار کیلئے پاکستان آتے ہیں، مریم نواز اس لیے یہاں ہیں کہ ہم انہیں باہر نہیں جانے دے رہے، مسلم لیگ ن نے 10 سال میں 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کے سیکورٹی مشیر کی لبنان اور امریکہ کے نمائندوں سے ملاقات
?️ 20 دسمبر 2025اسرائیل کے سیکورٹی مشیر کی لبنان اور امریکہ کے نمائندوں سے ملاقات
دسمبر
حیفا میں ایک فوجی فیکٹری کو حزب اللہ نے بمباری سے نشانہ بنایا
?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ نے، جو آج بروز ہفتہ کی صبح سے
اکتوبر
امریکہ اور اسرائیل کے لیے ہمارے پاس تکلیف دہ آپشنز موجود ہیں: یمن
?️ 19 مارچ 2025سچ خبریں: یمن میں شہری مراکز پر امریکی وحشیانہ حملوں کے تسلسل
مارچ
ترکی کے ہاتھوں شمالی عراق میں PKK کے 9 ارکان ہلاک
?️ 28 اگست 2022سچ خبریں: ترکی کی وزارت دفاع نے ہفتے کے روز ایک بیان
اگست
غزہ جنگ کے 100ویں دن کے موقع پراسرائیل کا نئا انکشاف
?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ 90 روز سے زائد عرصے
جنوری
محمد الضیف کے دست راست اور فلسطینی مزاحمتی تحریک کے معمار مروان عیسی کون تھے؟
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں:مروان عیسی، جو فلسطینی مزاحمتی تحریک کے معمار اور سائے میں
فروری
کیا امریکی عوام نیتن یاہو کی جنگی مشین کو اسلحہ دینے کے حق میں ہیں؟امریکی سینیٹر کی زبانی
?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں:مشہور امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے غزہ میں اسرائیلی مظالم پر
نومبر
کیا صیہونی قابض ترکی کے لیے بھی خطرہ ہیں؟
?️ 16 مئی 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر نے اپنے بیان میں صیہونی حکومت کے
مئی