عمر ایوب خان کی ایمل ولی خان کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کی درخواست

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں)پی ٹی آئی  کے رہنما عمر ایوب خان نے  اے این پی کے رہنما ایمل ولی خان کے خلاف پارٹی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو مبینہ طور پر جان لیوا دھمکیاں دینے کے الزام میں ایف آئی آر درج کروانے کی درخواست جمع کروا دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری عمر ایوب خان کی جانب سے یہ درخواست سیکریٹریٹ پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی ہے، تاہم پولیس نے کہا کہ درخواست پر رائے کے لیے قانونی برانچ کو خط بھیج دیا گیا ہے۔

درخواست کے مطابق ایمل ولی خان نے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’اس ملک کو اگر محفوظ بنانا ہے تو عمران خان کو ٹھکانے لگانا ہوگا‘۔

شکایت کنندہ نے کہا کہ ایمل ولی خان نے یہ دعویٰ موجودہ حکومت کے اہم عہدے پر فائز لوگوں کی موجودگی میں کیا، ان کے پاس ایمل ولی خان کے بیان کی ویڈیو کلپ بھی موجود ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ عامر کیانی اور صبغت اللہ ورک ایمل ولی خان کے اس بیان کے گواہ ہیں، اس سے قبل انٹیلی جنس ایجنسیوں اور اداروں نے عمران خان کو بھیجے گئے مختلف خطوط میں متنبہ کیا تھا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سازش میں ملوث افراد کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کیا جائے اور ایمل ولی خان کو گرفتار کیا جائے۔

اسلام آباد پولیس کے پی آر او نے تصدیق کی کہ پولیس کو درخواست موصول ہوچکی ہے اور اسے سیکریٹریٹ تھانے کی روزانہ کی ڈائری میں درج کر لیا گیا ہے۔

تاہم انہوں نے کہا کہ یہ ایک سیاسی بیان ہے اور ایسے بیانات پر مقدمات درج نہیں ہوتے، یہ بیان قابل سزا جرم نہیں ہے تاہم درخواست کے مواد کو مدنظر رکھتے ہوئے اس پر پولیس کی پراسیکیوشن برانچ سے قانونی رائے طلب کرنے کے لیے خط بھیج دیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ یوکرین کے ساتھ کیا کرنے والے ہیں؟یوکرینی نمائندے کا انکشاف 

?️ 28 جون 2025 سچ خبریں:یوکرینی نمائندے کے مطابق ٹرمپ نے یوکرین سے ہاتھ کھینچنے

فوج کو پولنگ اسٹیشن کے اندر، باہر کھڑا کرنے کے بجائے آن کال رکھیں، سراج الحق

?️ 18 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے آئندہ عام

دہشت گردی اور جنگ؛ صیہونی حکومت کے دو ناکام ورژن

?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں: شام میں جنرل موسوی کے قتل کے بعد صیہونی حکومت

سرکاری اداروں کی خدمات عوامی فلاح کی ضامن ہیں۔ سید مراد علی شاہ

?️ 23 جون 2025کراچی (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے

سعودی اندرونی بحران یمن پر حملے کا باعث کیسے بنا؟

?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں:حال ہی میں سعودی جارح اتحاد نے تمام بین الاقوامی قوانین

ماہ رمضان میں بازار ہوں گے بند

?️ 14 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)

شراکت داروں کا ’انٹرنیٹ کی گورننس‘ کیلئے قومی سطح پر مشاورت کا مطالبہ

?️ 6 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) شراکت داروں نے قومی سطح پر ڈیجیٹل حقوق

روس نے نیک نیتی کے ساتھ کیف کا علاقہ چھوڑا: کریملن

?️ 6 اپریل 2022سچ خبریں:  دمتری پیسکوف نے آج یوکرین میں روس کی فوجی کارروائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے